sena ba sena off the record part 53 read must pak news upd

Previous topicNext topic
samidrosh123
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 671
Joined: 02 Feb 2015, 3:57 pm
Has thanked: 49 times
Been thanked: 208 times

sena ba sena off the record part 53 read must pak news upd



Post by samidrosh123 »

سینہ بہ سینہ (آف دا ریکارڈ) پارٹ 53
Ali imran junior Bol news
دوستو، پروگرام تو یہ تھا کہ کراچی میں چھٹیاں گزارنے کے بعد لاہور واپسی پر سینہ بہ سینہ لکھوں گا لیکن فیس بک کے ان باکس میں لوگوں کی بے پناہ فرمائش اور درجنوں فون کالز نے مجبور کردیا کہ فوری طور پر سینہ بہ سینہ لکھا جائے۔۔ وہ کہتے ہیں ناں کہ قدر کھو دیتا ہے روز روز کا آنا جانا۔۔ اسی لئے کوشش کرتا ہوں کہ اس مقبول سلسلے میں میں ایک معقول گیپ رکھا جائے، جب کسی چیز کی چاہت ہوگی اور اس کا انتظار ہوگا تو پھر اسے پڑھنے میں بھی مزہ آئے گا۔۔ بچپن میں اشتیاق احمد اور مظہر کلیم کے ناولز کا جس بے چینی سے انتظار رہتا تھا وہ آج تک بھول نہیں سکتا۔۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ وہ ابن صفی کے نئے ناولز کا بڑی شدت سے انتظار کرتے تھے۔۔ اب میری ان باتوں کا قطعی یہ مقصد نہ لیجئے گا کہ میں ان کے پائے کا کوئی لکھاری بن گیا یا ایسا کوئی تاثر دینے کی کوشش کررہا ہوں۔۔۔ میں نے یہ باتیں صرف مثالوں کے لئے کی تھیں۔۔۔ خیر باتیں زیادہ ہوگئیں۔۔۔ اب کرتے ہیں کام کام کی بات۔۔۔
کراچی میں آمد ہوئی ہے۔۔۔ کچھ نجی مصروفیات تھیں اور کچھ غیرنصابی ایک دو میٹنگز ۔۔ وہ سلسلے جاری ہیں۔۔۔ اس دوران پپو سے ان کے ڈیرے (کھوکے ) پر بھی روز بیٹھکیں جاری ہیں۔۔ پپو کی مخبریوں کی زنبیل لبالب بھری ہوئی تھی۔۔۔ جس چینل کی بات کرو۔۔ اس کی مخبری اندر سے نکال کر پیش کردیتے ۔۔۔ سما۔۔ اے آر وائی۔۔ کیپٹل۔۔۔ دنیا ۔۔۔ وڈا چینل۔۔۔ آج ٹی وی۔۔ نیوزون۔۔۔ نائنٹی ٹو۔۔ ٹوئنٹی فور۔۔۔ غرض وہ کون سا چھوٹا یا بڑا چینل ہے جس کے متعلق پپو کے پاس خبر نہ ہو۔۔ ہر خبر پر دعوی کہ ہمت ہے تو چیلنج کرلو۔۔۔ اب پپو کو ہم کیوں چیلنج کریں وہ تو ہماری سورس ہے ۔۔ جس سے ہمارا سینہ بہ سینہ ہٹ کیا بلکہ سپرہٹ ہوگیا ہے۔۔۔ ملک کا کون سا چینل ہے جہاں پپو کی شہرت نہیں۔۔ میڈیا ورکرز کی اکثریت پپو کے نام اور اس کے کام سے اچھی طرح واقف ہوچکی ہے۔۔ خیر یہ پپو نامہ نہیں سینہ بہ سینہ ہے۔۔ اس لئے اس بار بھی کچھ نئی مخبریاں آپ کیلئے حاضر ہیں۔۔۔ یہ تمام مخبریاں پپو کی ہیں۔۔۔ اس لئے بار بار ان کا نام نہیں لوں گا۔۔۔ اب اگلے پیراگراف سے پپو کی مخبریاں پپو کی زبانی حاضر ہیں۔۔۔ اس میں اگر میری کوئی بات ہوگی یا تبصرہ ہوگا تو وہ (بریکٹ) میں لکھوں گا۔۔۔۔
سما کو لگا ہے زوردار جھٹکا۔۔ ان کی سماچار کی پوری ٹیم بول منتقل ہوگئی ہے۔۔۔ جہاں سے وہ اب پروگرام کرینگے۔۔
وڈے چینل کا مقبول پروگرام بی این این تو آپ کے ذہن میں ہوگا۔۔۔ یہ وہی ٹیم کرتی تھی جو اس سے پہلے آج نیوز پر فورمین شو کرتی تھی۔۔۔ یہ ٹیم بھی بول چلی گئی ہے۔۔ اور جلد بول پر نظر آئے گی۔۔۔
شفاعت بھی انہی کی ٹیم کا حصہ تھا۔۔ اختلافات کے بعد وہ وڈا چینل چھوڑ کر 24 چلا گیا۔۔ جہاں سے پروگرام شروع کیا لیکن وہ چل نہ سکا۔۔ جس کے بعد انہوں نے نیٹ پر پیروڈیاں شروع کردیں۔۔ سوشل میڈیا سے شہرت ملنے لگی تو لاہور کے ایک ریسٹورینٹ میں پندرہ سو روپے ٹکٹ لگا کر اپنی آواز بیچنا شروع کردی۔۔۔ ٹکٹ لینےکے بعد آپ ان کے ساتھ ایک کپ چائے پیئیں اور جس کی بولیں گی وہ اس شخصیت کی پیروڈی کرکے دکھائیں گے۔۔۔ یہ سلسلہ زیادہ دن نہیں چلا۔۔ وڈے چینل کے پروگرام خبرناک میں کچھ دن نظر آئے۔۔۔ اب پچھلے دنوں بول میں دیکھے گئے ہیں۔۔۔۔
سگریٹ فروش کے لال چینل کا ہٹ پروگرام خبردار کا آرو گریننڈ یعنی اداکارہ ماجد آغا نے بھی اس پروگرام کو چھوڑ دیا ہے۔۔۔ حالانکہ اس سے پہلے انہیں کوئی جانتا نہیں تھا۔۔۔ ملتان اسٹیج سے اداکاری شروع کی۔۔ پھر لاہور تھیٹر پر روزگار کا سلسلہ شروع کیا۔۔ چھوٹے موٹے کردار ملتے تھے دیہاڑی لگ جاتی تھی۔۔ خبردار نے انہین شہرت بخشی ۔۔۔ اور اب وہ اس شہرت کو کیش کرانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔۔۔ بہت جلد انہیں بھی آپ ایک اور چینل پر دیکھ سکیں گے۔۔۔(پپو نے بار بار پوچھنے پر بھی اس چینل کا نام نہیں بتایا)۔۔۔
پپو کے مطابق ان دنوں ایکسپریس ۔۔ جیو ۔۔۔ سما ۔۔ کے بھانڈوں والے ایک گھنٹے کے شوز میں ایک دوسرے کے بھانڈ توڑنے کی جنگ چھڑی ہوئی ہے۔۔۔ جس کو موقع ملتا ہے وہ دوسرے کو ٹینشن دینے کیلئے اس کا بھانڈ توڑ لیتا ہے۔۔۔ اس جنگ میں ریٹنگ کی فکر اپنی جگہ لیکن بھانڈوں کے ریٹ بڑھتے جارہے ہیں۔۔۔ اور ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں اور سر کڑاہی میں ہے۔۔
اب بات کرتے ہیں ۔۔۔ پپو کی اس مخبری کی جو آج تک سوشل میڈیا پر روپ بدل بدل کر ڈسکس ہورہی ہے۔۔ پپو نے دعوی کیا تھا کہ شاہزیب خانزادہ اور فہیم صدیقی نے استعفی دے دیا۔۔۔ جس پر بری لے دے ہوئی۔۔۔ سب نے پپو کا مذاق اڑایا۔۔۔ لیکن پپو کا اب بھی یہی دعوی ہے کہ اس کی مخبری درست ہے۔۔۔ پیر کی رات وہ وڈے چینل پر پروگرام بھی کررہا تھا جس پر پپو کا کہنا ہے کہ پروگرام کررہا ہے تو کیا ہوا؟ کیا استعفا دینے کے بعد لوگ نوٹس پیریڈ پورا نہیں کرتے؟ کیا استعفے کے بعد مذاکرات کے بعد رک نہیں سکتے
:salam:
-=I LOVE Golden FORUM=-
-=Sami Ullah From Chitral KPK=-
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude, User avatarYandex and 2 guests