سردی کے صحت بخش پھل

User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

سردی کے صحت بخش پھل

#1



Post by -=Abid Gabol=- »


رسیلے اور تُرش پھل کھانے سے متعدد امراض کا خاتمہ ہو جاتاہے۔ ترش پھلوں میں حیاتین الف،ب اور ج)وٹامنز اے ،بی اور سی( وافر مقدار میں پائی جاتی ہیں۔ اس کے علاوہ ان میں کیلیسیئم او گلو کوس کی بھی وافر مقدار ہوتی ہے۔ اگرچہ ترشی حلق میں سوزش پیدا کرنے کا سبب بن سکتی ہے تاہم قدرے پکے ہوئے ترش پھلوں کے رس کو شہد کے ساتھ پینے سے کھانسی میں کمی ہو جاتی ہے۔ یہ پھل زود ہضم ہوتے ہیں۔ معدے اور جگر کو تقویت پہنچاتے ہیں۔
کم زور لوگوں کے لئے ترش پھل فائدے مند ہوتے ہیں۔ ان کے کھانے سے بدہضمی اور متلی کی شکایات رفع ہو جاتی ہیں۔ یہ بھوک بڑھا کر ہاضمہ بہتر بناتے ہیں۔ خون کی کمی دور کرتے ہیں۔ دانتوں اور پٹھوں کی مضبوطی کے لیے بھی مفید ہیں ۔ ذیل میں ان پھلوں سے متعلق مفید معلومات فراہم کی جار ہی ہیں۔
چکوترا
چکوترا)گریپ فروٹ( یہ ایک ایسا پھل ہے جو برسوں سے ہاضمے کے نظام کی خرابیوں کو دور کرنے میں مدد دیتا آرہاہے۔جن افراد کا ہاضمہ خراب رہتا ہو وہ اسے کھاکر فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ چکوترا ایک تقویت بخش پھل ہے۔
سنگترہ
سنگترہ دل اور معدے کو طاقت دیتا ہے گرمی، بخار، پیاس اور بے چینی ختم کرتا ہے ۔ قے اور متلی کو روکتا ہے۔ سینہ صاف کرتا ہے۔ ہاضم پھل ہے۔ اس میں حیاتین )وٹامنز( کی وافر مقدار پائی جاتی ہے۔
لیموں
لیموں کا استعمال عموماَ۔ کھانوں کو خوش ذائقہ، چٹ پٹا اور ہاضم بنانے کے لئے کیا جاتا ہے۔ لیموں حیاتین ج )وٹامن سی( کا خزانہ ہے۔ اس لیے دانتوں کی بیماریوں اور مسوڑوں کی کمزوری والے افراد کو معالجین حیاتین ج کی گولیا ں کھانے کی ہدایت کرتے ہیں۔ لیموں دل کو تقویت بخشتا ہے۔ بلڈ پریشر کو نارمل اور تھکن دور کرتا ہے۔ جلد کے لئے فائدہ مندہے۔ بھوک لگاتا ہے۔ کھانسی، قے اور متلی میں کمی کرتاہے۔ کھانسی کی صورت میں ادرک کے قہوے میں لیموں کارس ملا کر پینا چاہیے البتہ اس کی ترشی پٹھوں کے دور میں مبتلا افراد کے لئے نقصان دہ ثابت ہوتی ہے۔
مالٹا
مالٹے میں نمکیات اور حیاتین وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ مالٹا جسم سے زہریلے اور فاسد مادوں کو خارج کر دیتا ہے۔ دل اور دماغ کے لیے فرحت بخش ہے۔ صالح خون پیدا کرتا ہے۔ قوت بخش ہے۔ ہاضمے کے نظام کو بہتر کرتا ہے۔ بخار کے مریضوں کے لیے مفید ہے لیکن نزلے اور کھانسی میں ترشی کی وجہ سے نقصان دہ ثابت ہوتا ہے۔
User avatar
khan.noman33
Gold Contributor
Gold Contributor
Posts: 1657
Joined: 15 Oct 2013, 2:43 pm
Location: DERA ISMAIL KHAN
Contact:

Re: سردی کے صحت بخش پھل

#2



Post by khan.noman33 »

wah g zabrdast
STAR MAX STM 160 ALFA
SAMSUNG F4000 32" LED
+NN-
Post Reply Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarBytespider and 177 guests