کچن ٹپس

User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

کچن ٹپس

#1



Post by -=Abid Gabol=- »

سبزیاں پکاتے وقت جب تیل گرم کریں تو اس میں ایک چٹکی ہلدی ڈالنے کے بعد سبزیاں شامل کریں ،سبزیوں کا قدرتی رنگ برقرار رہے گا۔
عام سبزیوں کی طرح سلاد کے پتے بھی تھوڑے سے تیل میں لہسن ، نمک اور مرچ شامل کرکے پکائے جاسکتے ہیں۔
جب بھی ثابت مرغی روسٹ کرنا ہوتو مصالحہ بھرنے کے بعد اسے زیادہ دیرتک نہ رکھیں تاکہ اس کی تازگی برقرار رہے اور جراثیم کو پنپنے کا موقع بھی نہ ملے۔مرغی کے اندر صرف تین چوتھائی حصے میں مصالحہ بھریں کیونکہ مصالحہ پکنے سے پھولتا ہے،اگر اسے پورا بھر دیں گے تو وہ باہر نکل آئے گا۔مرغی کے اندر مصالحہ بھرنے کے بعد اس کاسینہ سوئی دھاگے سے سی کر بند کردیں پھر مرغی کی ٹانگوں کو مضبوطی سے مرغی کے ساتھ اور اس کے ونگز کو پیچھے کی طرف موڑ کر باندھ دیں۔مرغی روسٹ کے لئے تیار ہے۔
نمکین کا مکھن 6ماہ تک جبکہ پھیکا مکھن صرف 3ماہ کے لئے فریزر میں محفوظ رہتا ہے۔
چقندر کی رنگت اور ذائقہ برقرار رکھنے کے لیے اسے صرف 15منٹ تک بھاپ میں پکائیں۔
آلو کا مزیدار بھرتا بنانے کے لئے سب سے پہلے آلوبیک )Bake( کریں۔اس کے بعد اس کا چھلکا اتار کر تھوڑے سے دودھ اور مکھن میں اچھی طرح میش)Mash( کرنے کے بعد حسب ذائقہ مصالحے ڈال کر پکائیں ۔اس طرح ذائقہ مزید بہتر ہوجاتا ہے۔
تین پاؤ چینی شربت کی خالی بوتل میں ڈال کر اوپر سے تھوڑا سانیم گرم پانی ڈال دیں چینی گھل کر شیرہ یعنی سیرپ)Syrup( بن جائے گی۔اب یہ بوتل احتیاط سے ڈھکن لگا کر فریج میں رکھ دیں۔ مہمانوں کی اچانک آمد پر آپ اسی سیرپ سے شربت ، سکوائش یا شکنجبین تیار کرسکتی ہیں۔اگر یہ شیرہ آپ زیادہ دونوں تک محفوظ رکھنا چاہتی ہیں تو اس میں تھوڑا سا لیموں کا رس یاٹاٹری بھی ملادیں۔یادرہے کہ ایک بوتل کے لئے چٹکی بھرٹاٹری کافی ہوگی۔
بڑے کیک کو فریز کرنے سے پہلے اس کے سلائس بناکر ہر سلائس کے درمیان نان اسٹک پیپر رکھ دیں۔اس کے بعد کیک کو آپس میں جوڑ دیں اور فریزرمیں رکھ دیں۔اس طرح آپ پورے کیک کی بجائے ضرورت کے مطابق سلائسز نکال کر سرو کرسکتی ہیں۔
شہد یا کسی بھی طرح کاجماہوا سیرپ بوتل سے نکالتے وقت اگرسٹیل کا چمچ گرم پانی میں ڈپ کرکے استعمال کریں تو شہد یاسیرپ چمچ کے ساتھ نہیں چپکے گا۔
User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

Re: کچن ٹپس

#2



Post by -=Abid Gabol=- »

1۔ پلاؤ بریانی کے لئے جب پیاز کے لچھے فرائی کریں تو اس میں تھوڑی چینی چھڑک دیں ، پیاز جلدی سنہری ہوجائیں گے ۔
2۔ سالن اگر پتلا رہ جائے تو اس میں 5تا 6عدد کا جویا بادام کاپیسٹ شامل کردیں ۔ سالن گاڑھا اور خوش ذائقہ ہوجائے گا ۔
3۔ گریوی سے فالتو پانی خشک کرنے کے لئے ، چائے کے دو چمچ خشخاص توے پر ہلکا سا بھون لیں اب اس کی پیسٹ بنا کر سالن میں شامل کریں اور ہلکی آنچ پر پکالیں ، سالن گاڑھا ہوجائے گا ۔
4۔ پکوڑوں کو نرم بنانے کے لئے اس کے آمیزے میں 2چائے کے چمچ گرم تیل شامل کریں ۔
5۔ سخت پنیر کو نرم کرنے کے لئے کچھ دیر نمک ملے گرم پانی میں رکھ دیں ۔
6۔ بندگوبھی پکاتے وقت اس کی بوُ پورے گھر میں پھیل جاتی ہے ۔ اگر گوبھی پکانے کے دوران پین میں روٹی کا ایک ٹکڑا رکھ دیں تو بوُ نہیں پھیلے گی ۔
7۔ فریج میں رکھنے سے مکھن سخت ہوجاتا ہے ۔ اگر اسے استعمال سے پہلے کش کر لیا جائے تو وہ گرم ٹوسٹ پر بہ آسانی لگنے کے علاوہ میدے کی ” ڈو “ میں بھی اچھی طرح گندھ جاتا ہے ۔
8۔ ادرک کا چھلکا چمچ سے اتار کر دیکھیں آپ چھری کا استعمال بھول جائیں گی ۔
9۔ سیب ، کھیرے اور آڑو کے چھلکے ضائع مت کریں انہیں تازہ دھنیے ، ہری مرچوں ، ادرک ، ناریل ، نمک اور چینی کے ساتھ ملا کر پیسنے سے لذیذ اور غذائیت سے بھر پور چٹنی بنتی ہے ۔ اسے دہی میں شامل کر کے اور رائتہ تیار کیا جاسکتا ہے ۔
10۔ کوئی بھی دال پکاتے وقت اس میں مصالحے شامل کرنے سے پہلے اگر تھوڑی سی ہلدی اور گھی یا مکھن کا ایک چمچ ڈال کر کچھ دیر پکالیا جائے تو بالکل منفرد اور ذائقے دار دال بنتی ہے۔
User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

Re: کچن ٹپس

#3



Post by -=Abid Gabol=- »

1۔ اگر بے احتیاطی کے سبب مصالحہ تھوڑا سا بھی جل جائے تو پورا سالن بدمزہ ہوجاتا ہے ۔ایسی صورت میں بچا ہوا مصالحہ ایک صاف دیگچی میں منتقل کریں اور پھر فی کپ گریوی کے حساب سے ایک چائے کا چمچ پی نٹ )Peanut Butter( شامل کرکے دوبارہ پکائیں، سالن کا ذائقہ جلا ہوا محسوس نہیں ہوگا۔
2۔ کوئی بھی کچا پھل مثلاََآم وغیرہ کاغذ کے بیگ میں ایک سیب کے ساتھ رات بھر کے لئے رکھ دیں۔ سیب سے خارج ہونے والی ایتھلن گیس )Ethylene Gas( کچے پھل کو ایک رات میں پکادے گی۔
3۔ اگر ابلے ہوئے چاول بچ جائیں توا ن سے مزید ارڈش تیار کرنے کے لئے تھوڑی سی پسی ہوئی دار چینی ، مکھن، چینی اور دودھ ڈال کر پڈنگ بنالیں یا پھر پھینٹے ہوئے انڈوں ، سویاسوس ، ہری پیاز اور حسب ذائقہ نمک اور کالی مرچ کے ساتھ سوتے کریں جھٹ پٹ مزید ار فرائیڈ تیار ہو جائیں گے۔
4۔ جب بھی یخنی بنانا ہو ہمیشہ زیادہ مقدار میں بنائیں اور چھوٹے بڑے پاسٹک کے بیگز )Bags( میں ڈال کر فریز کرلیں پھر جب کبھی سوپ یا سبزی بنانی ہوتو حسب ضرورت بیگ فریز سے نکالیں اور استعمال کریں۔
ٓ5۔ اگر براؤن شوگر کی گٹھلیاں بن جائیں تو جار میں تازہ ڈبل روٹی یا سیب کا ٹکڑا رکھ دیں گٹھلیاں نہیں بنیں گی ویسے براؤن شوگر کا جارا گرفریز میں رکھا جائے تو ابھی اس میں گٹھلیاں نہیں بنتیں ۔
6۔ سوپ بناتے وقت اگر پین میں برف کی چند ڈلیاں ڈال دیں تو تمام چکنائی اکٹھی ہوکر سوپ کے اوپر آجائے گی اور اس طرح آپ بہ آسانی چمچ سے تمام چکنائی باہر نکال سکیں گی ۔
7۔ مٹن یابیف جلدی گلانے کے لئے اسے پکانے سے کم ازکم دو گھنٹے پہلے سر کے لیمن جوس ، انناس جوس ، ٹماٹر یا سپیتے میں میرینیڈ )Marinade( ضرور کریں ۔
8۔ خالص شہد قدرت کا ایسا عطیہ ہے جو کبھی خراب نہیں ہوتا ۔ اگر آپ کو شہد کی رنگت کچھ دھندلی سی یا بدلی محسوس ہوتو اسے تیس سکینڈ کے لئے مائیکروویوان میں گرم کریں وہ پھر سے شفاف ہوجائے گا۔
9۔ محنت سے بنائے گئے سوپ میں اگر نمک زیادہ ہوجائے تو اس میں کچے آلو یا سیب کا ٹکڑا ڈال کر 10منٹ تک ہلکی آنچ پر پکائیں ، نمک کا اثر خاصا کم ہوجائے گا۔ بعد میں وہ ٹکڑا سوپ سے نکال دیں اس کے علاوہ اگر ایک کھانے کا چمچ چینی بھی سوپ میں ڈال کر پکالیں تو نمک کی کڑواہٹ دور ہو جاتی ہے ۔
10۔ سرخ مولی ، گاجر یا سلیری )Celery( نرم پڑ جائیں تو انہیں شیشے کے پیالے میں کچے آلو کے ساتھ رکھیں اور پیالہ برف کے ٹھنڈے پانی سے بھر دیں ۔ دیکھتے ہی دیکھتے سبزیاں تروتازہ اور کرنچی )Crunchy( ہو جائیں گی ۔
User avatar
-=Abid Gabol=-
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 845
Joined: 21 Nov 2013, 8:09 am
Location: Alipur Janubi Punjab
Contact:

Re: کچن ٹپس

#4



Post by -=Abid Gabol=- »

جب بھی کوئی چیز مثلأٴکباب وغیرہ فرائی کریں تو تیل ڈالنے سے پہلے فرائنگ پین گرم کر لیں اور پھر تیل ڈال کر فورأٴہی اس میں کباب ڈال دیں اس طرح وہ پیندے سے نہیں چپکتے۔
اگر پنیر کو زیادہ دنوں تک محفوظ رکھنا ہو تو اس کے چاروں طرف نمک لگا کر ململ کے گیلے کپڑے میں لپیٹ کر رکھیں اور ضرورت کے وقت اس دوھو کر استعمال کر لیں۔
اگر باداموں والے برتن میں ایک بڑا چمچ چینی شامل کردیں تو بادام کئی مہینوں تک تازہ رہیں گے
سبزیاں کاٹتے وقت اکثر انگلیوں پر کالے داغ پڑ جاتے ہیں آلو کاٹ کر ان پر گڑنے یا سفید سر کہ ملنے سے داغ دور ہوجاتے ہیں۔
ہاتھوں سے لہسن کی بودور کرنے کے لئے ہاتھ بہتے پانی کے نیچے رکھ کر ان پر سٹیل کا چمچ رگڑیں بودور ہوجائے گی اس کے بعد صابن سے اچھی طرح ہاتھ دھولیں۔
بھنا ہوا گوشت سٹیو )Stew( اور چٹنیوں کا ذائقہ منفرد بنانے کے لئے ان میں پی نٹ بٹر)Peanut Butter( شامل کیا جاسکتا ہے۔
بیکنگ کے لئے ڈو)Dough( بناتے وقت آپ اس میں تیل کی بجائے سیب کا جوس بھی استعمال کر سکتی ہیں۔
اکثر سفید یا کالے چنے دیر تک پکانے کے باوجود اچھی طرح نرم نہیں ہوتے۔اگر پکتے ہوئے چنوں کے سالن میں ابلتا ہوا گرم دودھ شامل کر دیا جائے تو وہ جلدی گل جائیں گے۔
فریزز میں جمے ہوئے گوشت کو فوری پگھلانے کے لئے اسے زیادہ نمک ملے ٹھنڈے پانی میں بھگودیں۔اس سے گوشت کی برف پگھلنے کے ساتھ ساتھ اس میں جما ہوا خون بھی صاف ہوجائے گا اور اس کی رنگت بھی تبدیل نہیں ہوگی۔
کم تیل میں مچھلی فرائی کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ مچھلی کو دوھوئے بغیر اس تھوڑی دیر کے لئے سر کہ میں بھگو کر رکھیں۔اس طرح ایک تو مچھلی کی بودور ہوجائے گی دوسرا یہ اچھی طرح صاف بھی ہو جائے گی۔اب مچھلی کو دھونے کے بعد اس پر نمک اور لیموں کا رس لگائیں اور تقریبأٴ5سے 10منٹ بعد توے پر ہلکا سا تیل لگا کر گرم کریں اور مچھلی کے ٹکڑے اس پر رکھ کر ان کا پانی خشک کر لیں۔جب مچھلی کا پانی خشک ہوجائے توا سے ٹھنڈا کر کے اس پر مصالحہ لگائیں اور ڈیڑھ گھنٹے کے لئے فریج میں رکھنے کے بعد تھوڑے تیل میں فرائی کر لیں اس طریقے کے مطابق مچھلی کم تیل میں بھی اچھی طرح پک جاتی ہے۔
africa
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 529
Joined: 24 Feb 2015, 12:06 pm
Has thanked: 10 times
Been thanked: 126 times
Contact:

Re: کچن ٹپس

#5



Post by africa »

Much appreciated thread
It ll very useful if pic is attach
Post Reply Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarBytespider and 187 guests