Pemra Will Issue DTH Licenses Next Month


Topic Author
Pakistan dthfan
Registered Member
Registered Member
Reactions:
Posts: 83
Joined: 10 Feb 2017, 6:55 pm

Pemra Will Issue DTH Licenses Next Month

#1

Post by dthfan » 22 Sep 2018, 9:49 am

پیمرا پاکستان ڈی ٹی ایچ لائسنس آئندہ ماہ جاری کرنے کی بھرپور تیاریوں میں مصروف ہے، تین ڈی ٹی ایچ لائسنس جاری کئے جائیں گے انڈین ڈی ٹی ایچ کے اثرونفوذ کو ختم کرنے کیلئے پاکستان کے تین ڈی ٹی ایچ جلد سے جلد فعال کئے جارہے ہیں ، پیمرا قانون کے مطابق ڈی ٹی ایچ کے تینوں لائسنس کے دیئے جانے کے ایک سال کے اندر لائسنس یافتگان کو ڈی ٹی ایچ فعال بنانا ہوں گے، یہ لائسنس 11اکتوبر 2018تک پیمرا سے جاری کر دیئے جائیں گے، یہ لائسنس نومبر 2016میں ہونے والی نیلامی کے دوران اسٹار ٹائمز کمیونی کیشن، میگ انٹرٹینمنٹ اور شہزاد اسکائی نے سب سے زیادہ بولی دے کر حاصل کئے۔ پاکستان ڈی ٹی ایچ کا ایک لائسنس پانچ ارب 24 کروڑ روپے تک کا نیلام ہوا اس رقم کی ادائیگی آئندہ دس سے پندرہ سالوں میں ہوگی ،اس کا آغاز لائسنس کے اجراء سے ہوگا پہلی قسط لائسنس لیتے ہی ادا کرنا ہوگی۔پیمرا لائسنس والے 130 پاکستانی ٹی وی چینل پاکستانی ڈی ٹی ایچ پر دیکھے جاسکیں گے جن کی کوالٹی غیرقانونی ہندوستانی ڈی ٹی ایچ سے بہتر ہوگی اور پاکستانی قوم کو صحتمندانہ تفریحی پروگرام بشمول نیوز، اسپورٹس وغیرہ دیکھنے کو ملیں گے

This topic has 6 replies

You must be a registered member and logged in to view the replies in this topic.


Register Login