Health Helping Plants

User avatar
dodi2000
Vip
Vip
Posts: 3581
Joined: 16 Jun 2013, 10:23 pm
Has thanked: 516 times
Been thanked: 579 times
Contact:

Health Helping Plants

#1



Post by dodi2000 »

ناسا کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اگر پودوں کو اپنے بیڈ روم میں رکھا جائے تو صحت کے حوالے سے بہت سے فوائد حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ کمرے میں سائیڈ میز پر تھوڑا سا سبزہ رکھنے سے نیند اور صحت بہتر ہوتی ہے، پودوں کی موجودگی سے دباؤ اور بے چینی کم ہوجاتی ہے جبکہ فضائی آلودگی ختم کرنے میں بھی مدد ملتی ہے۔

ناسا کے سائنسدانوں نے تحقیق کے دوران چند ایسے پودے ڈھونڈ نکالے جو بیڈ روم میں رکھنے کے حوالے سے بہتر تصور کئے جارہے ہیں۔ ان پودوں میں درج ذیل پودے شامل ہیں:

اریکا پام

ماڈاگاسکن اریکا پام نامی پودا فضائی آلودگی کا خاتمہ کرتا ہے۔ محققین کا کہنا ہے کہ یہ پودا ان لوگوں کیلئے بہترین ہے جو سائنس کے مرض میں مبتلا ہیں یا جلد نزلہ و زکام کا شکار ہوجاتے ہیں۔

ایلو ویرا

ناسا نے اس پودے کو فضائی آلودگی مٹانے والے بہترین پودوں میں سے ایک پودا قرار دیا ہے کیونکہ یہ رات بھر مسلسل آکسیجن خارج کرتا رہتا ہے جبکہ یہ پودا بینزین سے نمٹتا ہے اور فضا کو صاف رکھتا ہے۔

انگلش آئی وی

امریکن کالج آف الرجی، استھما اینڈ امیونولوجی کے محققین کا کہنا ہے کہ یہ پودا خاص طور پر صرف بارہ گھنٹوں کے اندر فضا میں موجود پھپھوندی کا 78 فیصد خاتمہ کرتا ہے۔

ڈوارف ڈیٹ پام

یہ پودا سخت جان، خشک سالی برداشت کرنے والا اور لمبی زندگی جینے والا پودا ہے جو گھر میں موجود فضائی آلودگی کا خاتمہ کرتا ہے، خاص کر کیمیائی مرکب زائلین کا جو کہ ہائیڈرو کاربن کی ایک قسم ہے۔

بوسٹن فرن

ناسا کی فضا کو صاف رکھنے والے پودوں کی فہرست میں یہ پودا نویں نمبر پر ہے جو آتش گیر گیس کا خاتمہ کرنے کی خصوصیت رکھتا ہے۔

چائنیز ایور گرین

اس پودے کی خصوصیت زیادہ سے زیادہ ٹاکسن (ایک قسم کا ناپائیدار نامیاتی زہر جو زندہ یا مردہ عضویات سے پیدا شدہ اشیا میں ہو) کا خاتمہ کرنا ہے۔

پیس للی

یہ خوبصورت پودا فضا کو صاف کرکے 60 فیصد تک بہتر بناسکتا ہے۔ ساتھ ہی ساتھ یہ پودا پھپھوندی برزہ یا تخمک (نَباتی تولیدی خُلیے) کو بھی اپنے پتوں میں جذب کرلیتا ہے۔

اسپائیڈر پلانٹ

یہ پودا کمرے سے صرف دو دن کے اندر 90 فیصد تک فضا میں موجود ٹاکسن کا خاتمہ کرتا ہے۔ یہ خاص طور پر ایسے لوگوں کیلئے مفید ہے جنہیں دھول سے الرجی کی شکایت رہتی ہے۔

لیڈی پام

یہ پودا ان موثر ترین پودوں میں سے ایک ہے جو فضا سے آتش گیر گیس، امونیا، زائلین اور ٹالوین (بے رنگ ، آتشگیر مائع ہائیڈروکاربن جو پیٹرولیم اور تار کول سے برآمد ہوتا ہے) کو صاف کرتا ہے۔

ویپنگ فِگ

یہ پودا ایسی آلودگی سے نمٹتا ہے جو کارپینٹنگ اور فرنیچر سے خارج ہوتی ہے جیسے کہ فارمل ڈی ہائیڈ، بینزین اور ٹرائی کلورو تھائی لین۔

Who is online

Users browsing this forum: User avatarApple, No User AvatarNeoLogistics and 177 guests