بھارتی شہری کی زلزلے کی پیشگوئی، پاکستان میں تیاریاں شروع

User avatar
dodi2000
Vip
Vip
Posts: 3581
Joined: 16 Jun 2013, 10:23 pm
Has thanked: 516 times
Been thanked: 579 times
Contact:

بھارتی شہری کی زلزلے کی پیشگوئی، پاکستان میں تیاریاں شروع

#1



Post by dodi2000 »

بھارت میں چھٹی حس رکھنے کے دعویدار ایک شہری کے بحر ہند میں زلزلے اور سونامی کی پیشگوئی کے بارے میں اپنے وزیراعظم کو لکھے گئے خط کے بعد پاکستان میں ممکنہ زلزلے اور سونامی کے اثرات سے بچنے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
Tsunami_01.jpg

بابو کلایل نامی بھارتی شہری نے ستمبر میں وزیراعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا جس میں اس نے دعویٰ کیا کہ وہ اپنی غیر معمولی حسی صلاحیت کی بنیاد پر یہ بتا سکتا ہے کہ اس سال کے اختتام سے پہلے بحر ہند میں ایک زلزلہ آئے گا جس سے سونامی پیدا ہو گی اور بھارت و پاکستان سمیت ایشیا کے 7ملک متاثر ہونگے۔

پیشگو ئی کی کوئی سائنسی توجیح بیان نہیں کی گئی ہے کیونکہ دنیا میں اب تک ایسی کوئی تکنیک دستیاب نہیں جس کے ذریعے زلزلے کی 15 سیکنڈ سے پہلے اطلاع دی جا سکے۔

بھارتی سوشل میڈیا پر خط وائرل ہوا اور مختلف اخبارات نے اس پر خبریں شائع کیں جس میں اس شخص اور اس کی اس پیشگوئی کا مذاق اڑایا گیالیکن پاکستانی اداروں نے اس شخص اور اس کی پیشگوئی کو سنجیدگی سے لیا ہے۔
Tsunami_02.jpg
From Daily Jang dated 04-11-2017

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarAhrefs [Bot], User avatarGoogle Adsense, No User AvatarMajestic-12 [Bot] and 179 guests