**~ایک مرتبہ ضرور پڑھیں~**

User avatar
-=M_ADNAN=-
Registered Member
Registered Member
Posts: 299
Joined: 18 Jun 2013, 3:19 am
Contact:

**~ایک مرتبہ ضرور پڑھیں~**

#1



Post by -=M_ADNAN=- »



حضرت جنید رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں؛ تصوف کی آٹھ خصلتیں ہیں، سخاوت، رضا، صبر، اشارت، غربت

(اجنبی ہو جانا)، لباس صوف، سیاحت اور فقر۔ سخاوت کا نمونہ حضرت ابراہیم علیہ السلام ہیں

کہ انھوں نے اپنی جان سے لے کر اپنے بیٹے تک سب کو خدا کی راہ میں قربان کر دیا۔

رضا کا نمونہ حضرت اسماعیل علیہ السلام ہیں کہ رضاء الہٰی کے آگے بسر و چشم اپنے آپ کو زبح کے لیے پیش کر دیا۔


صبر کا نمونہ حضرت ایوب علیہ السلام کہ انھوں نے خدا کی غیرت کی خاطر اپنے وسیع کنبے اور سارے گھر بار کی اپنی آنکھوں کے سامنے تباہی اور اپنے پورے جسم میں کیڑے پڑ جانے کی تکلیف کو نہایت صبر کے ساتھ برداشت فرمایا۔ ا


شارت کا نمونہ حضرت زکریا علیہ السلام ہیں جنھوں نے خدا کے حکم کی تعمیل میں کلام تک بند کر دیا

اور

کئی روز تک صرف اشاروں سے بات کرتے رہے۔ غربت کا نمونہ حضرت یحیٰ علیہ السلام ہیں


جو خدا کی رضا جوئی میں اپنے وطن میں اپنے خویشوں سے بیگانہ رہے۔ صوف پوشی میں حضرت موسیٰ علیہ السلام نمونہ ہیں،


جو اون کے کپڑے پہنتے تھے۔ خدا کی راہ میں سیاحت کے لیے حضرت عیسٰی علیہ السلام نمونہ ہیں جو بس اسیک پیالہ اور کنگھی لے کر گھر سے چلے لیکن جب ایک شخص کو پیالے کی بجائے چُلو سے پانی پیتے دیکھا تو پیالہ بھی پھینک دیا

اور

جب ایک دوسرے شخص کو دیکھا کہ وہ کنگھی کی بجائے

اپنے ہاتھ کی انگلیوں سے اپنے بالوں کو خلال کر لیتا ہے تو کنگھی بھی پھینک دی۔ فقر کا نمونہ حضرت محمد مصطفٰی ﷺ ہیں کہ آپ ﷺ کو خداوند تعالٰی کی طرف سے روئے زمین کے خزانوں کی کنجیاں پیش کی گئیں

کہ شان و شوکت اور آرائش کے ساتھ زندگی گزاریں لیکن

آپ ﷺ نے اس کو پسند فرمایا کہ ایک روز پیٹ بھریں اور دو روز بھوکے رہیں،

اور جیسا کہ گزشتہ باب میں گذر چکا ہے اللہ تعالٰی سے آپ ﷺ نے دعا فرمائی کہ اے خدایا!

مجھے فقر ہی کی حالت میں زندہ رکھ، فقر ہی کی حالت میں مجھے موت دے اور فقراء ہی کے زمرے میں میرا حشر فرما
User avatar
Arshad Niazi
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 801
Joined: 14 Feb 2014, 3:17 pm
Has thanked: 1 time
Been thanked: 17 times
Contact:

Re: **~ایک مرتبہ ضرور پڑھیں~**

#2



Post by Arshad Niazi »

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
A Great punishment for those who Externally
act in a good way but internally bad
User avatar
Arshad Niazi
Senior Registered Member
Senior Registered Member
Posts: 801
Joined: 14 Feb 2014, 3:17 pm
Has thanked: 1 time
Been thanked: 17 times
Contact:

Re: **~ایک مرتبہ ضرور پڑھیں~**

#3



Post by Arshad Niazi »

اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ
اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ
A Great punishment for those who Externally
act in a good way but internally bad
Post Reply Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarNeoLogistics and 172 guests