دلچسپ و عجیب

User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

Image
Image
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

سائنسدانوں نے چیزوں کو غائب دکھانے والا جادوئی آلہ تیار کرلیا

Image
آلے میں جس زاویے سے بھی دیکھیں گے آپ کو اس کے پیچھے رکھی ہوئی چیز غائب ہی نظرآئے گی ، فوٹو سی این این

نیویارک: انسان کی ہمیشہ سے یہ خواہش رہی ہے کہ کوئی ایسا آلہ موجود ہو جسے پہن کر وہ لوگوں کی نظروں سے اوجھل ہوسکے لیکن اس طرح کی خواہشوں کو فلمی دنیا میں ہی پورا ہوتے دیکھا گیا تھا مگر اب سائنسدانوں کی کوششیں رنگ لے ہی آئیں ہیں اورانہوں نے حقیقی زندگی میں بھی ایک ایسا تھری ڈی آلہ تیار کر لیا ہے جسے جسم کے جس حصہ پر بھی رکھا جائے گا وہ غائب ہوجائے گا۔
ہیری پوٹر کی فلم سے متاثر یونیورسٹی آف روچیسٹر کے سائنسدانوں کا تیار کردہ یہ آلہ نئی اور جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار کہا جا سکتا ہے اور دلچسپ بات یہ ہے کہ اس آلے میں جس زاویے سے بھی دیکھیں گے آپ کو اس کے پیچھے رکھی ہوئی چیز غائب ہی نظرآئے گی ۔ آلے کے تخلیق کار جوزف چوئی اور جون ہوول کا کہنا ہے کہ آلے میں چار اسٹینڈرڈ لینس لگائے گئے ہیں جو کسی بھی چیز کو ایک خاص زاویے پر آنکھوں سے اوجھل کردیں گے اور یہ پہلا آلہ ہے جو نہ صرف تھری ڈائی مینشنل بلکہ ملٹی ڈائی مینشنل کے طور بھی کام کرتا ہے جس میں شعاعوں کو نظر آنے والے اسپیکٹرم میں تبدیل کردیا جاتا ہے جبکہ اس سے قبل جو آلات بنائے جاتے تھے اس میں یہ خامی تھی کہ ویو پوائنٹ کی تبدیلی کے ساتھ ہی غائب ہونے والی اشیا دوبارہ نظر آنے لگتی تھیں تاہم اس نئے آلے میں اس خامی کو دور کر لیا گیا ہے۔
جون ہوول کا کہنا ہےکہ لینسس کا سائز بڑھا کر آلے کو جتنا چاہیں بڑا کیا جا سکتا ہے جبکہ یہ آلہ مکمل اسپیکٹرم آف لائٹ کے طور پر کام کرتا ہے اور روشنی کو موڑ کرپیچھے رکھی گئی چیز کے مرکز سے گزرنے پر مجبور کردیتا ہے جس سے ’آن ایکسز ریجن کو بلاک نہیں کیا جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس میں جو تکنیک استعمال کی گئی اسے اے بی سی ڈی میٹریسز کہا جاتا ہے جو روشنی کے لینس، شیشوں اور دیگر شفاف ذرائع سے گزرنے کے عمل کی وضاحت کرتا ہے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

Image

جرمنی :چلتے پھرتے بجلی پیدا کرنے والے جوتے تیار
جرمنی میں ماہرین ایسے جوتے بنانے میں کامیاب ہو گئے ہیں جن سے آپ پیدل چل کر بجلی پیدا کر سکیں گے۔اس ٹیکنالوجی کے ذریعے اب آپ اپنے ساتھ اٹھائے ہوئے الیکٹرانک آلات کو چارج کر سکیں گے اور آپ کو چھوٹے آلات کے لیے بیٹری اٹھائے پھرنے کی ضرورت نہیں رہے گی۔ اس سلسلے میں دو قسم کے آلات تخلیق کیے گئے۔ جن میں سے ایک کو ’شاک ہارویسٹر‘ یا جھٹکے سے بجلی کاشت کرنے والے آلے اور دوسرے کو ’سونگ ہارویسٹر‘ یا لہر کے ذریعے بجلی پیدا کرنے والے آلے کا نام دیا ہے گیا ہے۔ شاک ہارویسٹر اس وقت چارج پیدا کرتا ہے جب آپ کی ایڑھی زمین پر لگتی ہے جب کہ سونگ ہارویسٹر اس وقت کام کرے گا جب آپ پاو¿ں کو ہوا میں لہرا رہے ہوں گے۔ یہ نئی ٹیکنالوجی ضعیف افراد کے جوتوں کے تسمے خود بخود باندھنے میں بھی استعمال کی جا سکے گی۔ اس نئی ٹیکنالوجی کی تفصیلات نت نئے آلات کے جریدے ’سمارٹ مٹیریل اینڈ سٹرکچر‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں
۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

Image
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

اگلے ماہ صدی کا سب سے بڑا سورج گرہن، یورپی باشندے بھی پاکستانیوں کی طرح جینے کا مزہ چکھ لیں گے
Image

لندن (نیوز ڈیسک) یورپ اور دنیا کے دیگر کئی خطوںمیں اگلے ماہ ایک ایسا سورج گرہن لگنے والا ہے جو دن کے وقت رات کا سماں پیدا کردے گا اور یہ پچھلے 16سال کے دوران لگنے والا شدید ترین سورج گرہن ہوگا۔
سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 20 مارچ کو چاند سورج اور زمین کے درمیان آجائے جس کی وجہ سے زمین کا بڑا حصہ تاریکی میں ڈوب جائے گا۔ لندن میں سورج کی 84 فیصد روشنی غائب ہوجائے گی، گلاسگو میں 94 فیصد روشنی غائب ہوجائے گی جبکہ ابرڈین اور ایڈنبرا میں بھی یہی حال ہوگا۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

سام سانگ کی ایک اورنئی پیشکش

Image

نیویارک(نیوزڈیسک) معروف ٹیکنالوجی کمپنی سام سنگ نے اپنے نئے سمارٹ فون ایس سکس اورایس سکس ایج متعارف کرادیئے ہیں جو 10اپریل سے دنیا بھر میں دستیاب ہوں گے جس کا اعلان کمپنی نے ایک سال پہلے کیاتھا۔ گلیکسی ایس سکس ایج کی قیمت ایس سکس سے زیادہ ہوگی تاہم ابھی تک کمپنی کی طرف سے قیمت سامنے نہیں آسکی لیکن بتایاگیاہے کہ کمپنی کی طرف سے ماضی میں سامنے آنیوالے گلیکسی ڈیزائن سے یہ موبائل سیٹ بالکل مختلف ہیں۔ ایس سکس ہموار اور دھاتی فریم میں سامنے آیاہے جبکہ ایس سکس ایج کی فرنٹ سکرین کے چاروں کونوں پر ڈھلوان(Curve)ہے جو اِسے دیگر سمارٹ فونز سے ممتاز بناتاہے۔ ایس سکس ایج دکھنے میں بہت دلچسپ محسوس ہوتاہے۔ دونوں موبائل فون مکمل طورپر اچھی پلاسٹک اور دھات سے بنائے گئے ہیں۔دونوں فونز میں بائیومیٹرک سنسر ، دل کی دھڑکن پر نظر رکھنے اور سب سے بڑھ کر وائرلیس چارجرکی سہولت موجود ہے اور یہ چار جرایس فائیوسے ڈیڑھ گنا تیز ہے لیکن ایس سکس سیریز کے دونوں موبائل فونوں کی بیٹریاں باہرنہیں نکل سکتیں اورنہ ہی میموری کارڈ ڈالنے کیلئے جگہ ہے، یہ سیٹ واٹر پروف بھی نہیں ہیں اورایسا محسوس ہوتاہے کہ کمپنی نے نئے ہینڈسیٹ کے ڈیزائن پر زیادہ توجہ دی اور وہ صارفین کو اپنی طرف متوجہ کرانے میں کامیاب ہوں گے۔ ایس سکس فونز کی 5.1انچ کی سکرین ، تین جی بی ریم ، 32،64یا128جی بی اپنی میموری اور16میگاپکسل کیمرے ہیں۔ ایس سکس سفید ، سیاہ ، سنہری اور نیلے رنگ میں دستیاب ہوگا جبکہ ایس سکس ایج سفید، سیاہ ، سنہری اور سبز رنگ میں دستیاب ہوگا۔ سام سنگ کے ڈیزائنر کاکہناتھاکہ کمپنی نے میٹریل استعمال کرنے میں پیسوں کی کوئی کنجوسی نہیں کی ، کمپنی ایپل اور ایچ ٹی سی سے مقابلہ کررہی ہے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

Image
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

وائی فائی اسکائی، انٹرنیٹ بارش کی طرح مفت
Image
گوگل نے ’ٹائٹن‘ نامی انٹرنیٹ ڈرون کا ایک منصوبہ بھی بنایا ہے۔ فوٹو:فائل

بارسلونا: کیا انٹرنیٹ دھوپ ، ہوا اور بارش کی طرح مفت دستیاب ہوسکتا ہے؟ گوگل اور فیس بُک جیسے ادارے اب آسمان سے انٹرنیٹ مفت برسانے پر کام کررہے ہیں۔ ان دونوں کمپنیوں کا مؤقف ہے کہ انٹرنیٹ انسان کی ضرورت نہیں بلکہ اس کا بنیادی حق ہے ،لیکن یہ کیسے ممکن ہوگا اس کا خاکہ گزشتہ روز بارسلونا کی موبائل ورلڈ کانگریس میں پیش کیا گیا۔ گوگل نے اپنے انٹرنیٹ غباروں اور سولر ڈرونز کی مزید تفصیلات پیش کیں جو انٹرنیٹ سگنلز زمین پر نشر کریں گے۔ اس سے قبل فیس بک کے سربراہ مارک ذکربرگ بہت سے انٹرنیٹ ڈرونز کی تفصیل پیش کرچکے ہیں۔
اسکائی وائی فائی
گوگل نے اس کانفرنس میں اپنے مشہور پروجیکٹ لُون کے بارے میں بتایا جس میں غبارے زمین سے کم بلندی پر رہتے ہوئے سستا انٹرنیٹ زمین تک فراہم کریں گے اور اسے آسمانی وائی فائی کہا جاسکتا ہے۔ کانفرنس میں گوگل نے بتایا کہ اب اس کے انٹرنیٹ غبارے چھ ماہ تک فضا میں رہ کر مسلسل انٹرنیٹ زمین پر فراہم کرسکتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ حد صرف 100  دن تک تھی۔
گوگل انٹرنیٹ ڈرون
غباروں کے علاوہ گوگل نے ’ٹائٹن‘ نامی انٹرنیٹ ڈرون کا ایک منصوبہ بھی بنایا ہے۔ یہ ڈرون بھی سورج کی توانائی سے پرواز کریں گے اور نہ صرف عام حالات بلکہ قدرتی آفات میں بھی انٹرنیٹ فراہم کرسکیں گے تاکہ انہیں امدادی کارروائیوں کے لیے استعمال کیا جاسکے۔ اپریل 2014 میں گوگل نے ٹائٹن ایروسپیس کمپنی خریدی تھی جس نے ایسے سولر ڈرونز بنائے ہیں جو پچاس سال تک فضا میں رہ سکتے ہیں۔
لیزر اور سیٹلائیٹ انٹرنیٹ
فیس بک کے سربراہ مارک ذکربرگ کے مطابق ان کی کمپنی نے ’کنیکٹویٹی لیب‘ کے نام سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا ہے جو مفت انٹرنیٹ فراہمی پر تجربات شروع کررہا ہے۔ اس میں ’ڈرون ، سیٹلائیٹ اور لیزر‘ سبھی کچھ شامل ہے۔ گزشتہ برس اسی لیب کے ڈائریکٹر ییل میگائر نے اعلان کیا تھا کہ 2015 میں وہ بوئنگ 747 سائز کے ایک وائی فائی ڈرون کا تجربہ کریں گے جو 60 سے 90 ہزار فٹ بلندی پر رہتے ہوئے انٹرنیٹ فراہم کرے گا۔ ذکربرگ نے کہا ہے کہ ان کے انٹرنیٹ منصوبے میں غبارے شامل نہیں۔ فیس بک اور گوگل دونوں ہی افریقہ میں ذیادہ دلچسپی رکھتے ہیں جہاں لوگوں کی اکثریت انٹرنیٹ سے محروم ہے اور وہاں انفراسٹرکچر موجود نہیں لیکن ان دونوں اداروں کے مالیاتی مفاد بھی ہیں۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

جاپانی سائنسدانوں نے کما ل کر دکھایا،'وائرلیس بجلی'کے خواب کو سچ کر دکھایا
Image

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) جاپانی سائنسدانوں نے بجلی کی وائر لیس ترسیل کا کامیاب تجربہ کرلیا ہے اور اس انقلابی ٹیکنالوجی پر کام شروع کردیا ہے جو دنیا سے بجلی کی کمی کا مسئلہ ہمیشہ کے لئے ختم کر سکتی ہے۔
جاپان کے ممتاز سائنسی ادارے جاپان ایروسپیس ایکسپلوریشن ایجنسی (JAXA) نے مائیکرو ویوز کے ذریعے برقی توانائی کو 1.8 کلومیٹر کے فاصلے تک منتقل کرکے بہت بڑی کامیابی حاصل کرلی ہے۔ یہ بجلی بغیر تار کے ایک جگہ سے دوسری جگہ غیر معمولی کامیابی کے ساتھ منتقل کی گئی۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا اصل فائدہ یہ ہے کہ خلاف میں موجود لامتناہی شمسی توانائی کو ضرورت کے مطابق زمین پر منتقل کیا جاسکے گا جس کے نتیجے میں زمین پر بجلی کی فراوانی ہوجائے گی۔

 اس منصوبے کی تکمیل کے لئے زمین سے تقریباً 36 ہزار کلومیٹر کی دوری پر خلا میں شمسی پینل اور انٹینے پہنچائے جائیں گے جو شمسی توانائی کو زمین پر منتقل کریں گے۔ ابھی یہ ٹیکنالوجی ابتدائی مراحل میں ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ 2040ءتک اسکی عملی شکل ہمارے سامنے ہوگی۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

انسانی فضلے میں سونے سمیت دیگر قیمتی دھاتیں موجود ہوتی ہیں، امریکی ماہرین

Image

واشنگٹن: ماہرین کے مطابق انسانی فضلے میں سونے اور دیگر قیمتی دھاتیں موجود ہوتی ہیں اور ان کی قیمت کروڑوں ڈالر تک ہوسکتی ہیں جب کہ اگر کسی طرح ان قیمتی دھاتوں کو نکال لیا جائے
تو انسانوں کے علاوہ سیارہ زمین کے تحفظ میں بھی بہت مدد ملے گی۔
امریکی ماہرین کے مطابق انسانی فضلے میں سونے کی بہت معمولی مقدار موجود ہوتی ہے اس کے علاوہ انسانی فضلے میں پلاٹینم اور چاندی بھی دریافت کی گئی ہے جب کہ ماہرین کا خیال ہے کہ صرف 10 لاکھ امریکیوں کے فضلے میں 13 ملین ڈالر کا سونا موجود ہوسکتا ہے اوراگر ان دھاتوں کو نکال لیا جائے تو ماحول کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ صرف امریکا میں 7 لاکھ ٹن فضلہ گندے پانی میں شامل ہوکر باہر آتا ہے اور اس میں سے نصف سے فرٹیلائزر نکالا جاتا ہے اور بقیہ آدھے کو جلایا یا دبادیا جاتا ہے۔ امریکی ماہرین کی کوشش ہے کہ فضلے میں سے دیگر عام دھاتیں بھی نکالی جائیں اور انہیں فروخت کیا جائے کیوں کہ ماہرین کے مطابق فضلے میں اہم دھاتیں وینیڈیم اور تانبا بھی موجود ہوتا ہے جو موبائل فون، کمپیوٹر اور دیگر اشیا میں استعمال ہوسکتے ہیں۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot] and 4 guests