دلچسپ و عجیب

User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

مائیکروسافٹ کا براؤزر"انٹرنیٹ ایکسپلورر" ختم کرنے کا فیصلہ

Image

دنیا بھر میں انٹرنیٹ ایکسپلورر ونڈوز ٹین میں موجود ہو گا لیکن مائیکروسوفٹ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائے گی۔ فوٹو:فائل

واشنگٹن: مائیکروسافٹ نے 20 سال پہلے براؤسنگ کی دنیا میں تہلکہ مچانے والے براؤزر “انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا جس کی جگہ ونڈو 10 میں نیا براؤزر “اسپارٹن” شامل کیا جائے گا۔
مائیکروسافٹ کے مار کیٹنگ چیف کرس کیپو سیلا کا کہنا ہے کہ ہم اپنے براؤزر”انٹرنیٹ ایکسپلورر” کو ختم کرنے جا رہے ہیں لیکن یہ دنیا بھر میں  انٹر پرائسس اور صارفین کے لیے ونڈوز ٹین میں موجود ہوگا تاہم وہ اس میں کسی بھی قسم کی کوئی تبدیلی نہیں لائیں گے جب کہ نیا سافٹ وئیر پراجیکٹ “اسپارٹن”صارفین کے لیے ڈیفالٹ براؤزر ہوگا جس میں متعدد دلچسپ فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔
مائیکروسافٹ کے مطابق جب نئے براؤزر “اسپارٹن” اورانٹرنیٹ ایکسپلورر کو ٹیسٹ کے دوران ایک ساتھ ڈیفالٹ رکھا گیا تو اس کا تجربہ کرنے والوں کی جانب سے رد عمل درست نہیں آیا جس پر کمپنی نے نئے پراجیکٹ اسپارٹن کو ہی ڈیفالٹ بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarAhrefs [Bot], No User AvatarClaude [Bot], No User AvatarPetal [Bot] and 18 guests