Its All About PML(N)

Previous topicNext topic
User avatar
+PAKISTANI+
Gold Contributor
Gold Contributor
Posts: 1310
Joined: 16 Jun 2013, 10:58 pm
Location: US

Its All About PML(N)

Post by +PAKISTANI+ »

واز شریف جنہوں نے ایم کیو ایم کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ۔۔ ان سے یہ امید کرنا ۔۔ کہ وہ پاکستان کو عالمی طاقتوں کی مرضی کے برعکس اپنے پاؤں پر کھڑا کریں گے ۔۔ سوائے اپنے آپ کو دھوکہ دینے کے اور کچھ نہیں ۔۔ اگر اب بھی اِسی دھوکے میں رہنا ہے ۔۔ تو آنے والے سال گُزشتہ 66 سالوں سے کئی گُنا بدتر ہونگے ۔۔ باقی آپ کی سوچ آپ کے مُستقبل کی عکاسی کرےگی ۔۔
User avatar
+PAKISTANI+
Gold Contributor
Gold Contributor
Posts: 1310
Joined: 16 Jun 2013, 10:58 pm
Location: US

Re: Its All About PML(N)

Post by +PAKISTANI+ »

Iss Ko B Ghour Se Parain


آج پاکستان مسلم لیگ ن بھی اپنی وہ پھینکی ہوئی گاجر کھانے پر مجبور ہو گئی جس کے بارے میں اس کا کہنا تھا ہم سیاست چھوڑ دیں گے لیکن ایم کیو ایم کی طرف ہاتھ نہیں بڑھائیں گے مگر صرف ایک مجبوری نہ صرف انھیں نائین زیرو لے گئی بلکہ انھیں یہ طعنہ بھی سننے پر مجبور کر دیا ’’ہم کبھی کسی کے پاس چل کر نہیں گئے‘ جس کو ہماری ضرورت پڑتی ہے وہ خود چل کر ہمارے پاس آتا ہے‘‘ اور ان لوگوں کے پاس بے بسی سے ایک دوسرے کی طرف دیکھنے کے سوا کوئی چارہ نہیں تھا‘ آپ نے اگر یہ سب کچھ ہی کرنا تھا تو پھر پاکستان پیپلز پارٹی اور صدر آصف علی زرداری میں کیا کمی‘ کیا خرابی تھی‘ وہ بھی ڈالر کنٹرول نہیں کر پا رہے تھے‘

ان کے دور میں ڈالر ساٹھ سے سو روپے ہو گیا اور آپ کی شاندار معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں بھی ڈالر اوپر چڑھ رہا ہے‘ وہ بھی قرض لے کر ملک چلا رہے تھے اور آپ بھی آئی ایم ایف کے بیل آؤٹ پیکیج پر تالیاں بجا رہے ہیں‘ وہ بھی لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کے اعلان کر رہے تھے‘ آپ بھی اعلانات سے کام چلا رہے ہیں‘ ان پر بھی کرپشن کے الزامات تھے اور آپ نے بھی ایک ہی ماہ میں بارہ سو سی سی ہائی برڈ گاڑیوں‘ نندی پور پاور پلانٹ اور 480 ارب روپے کے سرکلر ڈیٹ میں کرپشن کے الزامات جھولی میں ڈال لیے‘
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot], User avatarGoogle [Bot], No User AvatarsTARrYDER, No User Avatartrendiction [Bot] and 8 guests