دوستوں کیسے ہیں سب امید ہے اللہ کے رحم کرم سے سب بلکل ٹھیک ٹھاک ہونگے اور آٹی دنیا پے بہت مزے کر رہے ہونگے
سائنسدانوں نے حال میں ہی ایک ایسی ایپلیکیشن ایجاد کی ہے جو کسی شخص کی فٹنس، جسمانی حرکات، نیند اور کھانے پینے سے مطعلق معلومات مانیٹر کرتے ہوئے اس حوالے سے مشاورت فراہم کر سکے گی "لارک لائف" نامی یہ ایپلیکیشن کلائی پر باندھے جانے والے ایک آلے کی مدد سے معلومات جمع کرتی ہے اور انہی معلومات کی بنیاد پر انفرادی مشاورت فراہم کرتی ہے
بلکل ویسے ہی جیسے کہ کوئی ذاتی ٹرینر یا کوچ ہدایت دیتا ہو
ایپلیکیشن متعارف کروانے والے ماہرین نے کہا کہ یہ بلکل ایسا ہی ہے، جیسا کہ آپ کا ذاتی فٹنس کوچ، استعداد کار کا ایک کنسلٹنٹ اور نیند سے متعلق معاملات کا ایک ماہر، تینوں بیک وقت مل کر کام کر رہے ہوں تاکہ آپ کو اس وقت کے حساب سے بہترین مشورہ فراہم کیا جا سکے مثال کے طور پر اگر کوئی شخص رات کو سکون سے نہ سو پاتا ہو اور اسے مناسب نیند نہ ملی ہو، تو یہ ایپلیکیشن متعلقہ شخص کو ناشتے میں زیادہ پروٹین والی غذا کھانے کا مشورہ دے گی امید ہے آپ دوستوں کو پسند آئے گا
اپنے دوست آزاد کو دیں اجازت پھر ملیں گے ایک نئی چیز اور نئی ٹیکنالوجی کہ ساتھہ سو تب تک دعاؤں میں یاد
اللہ حافظ