دلچسپ و عجیب

User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

سائنسدانوں نے حیرت انگیز ’’طلسماتی‘‘ چھتری ایجاد کرلی


Image

میامی: بارشوں کے موسم میں چھتری کا استعمال تو ہر کوئی کرتا ہے۔
اس کے علاوہ موسم گرما میں دھوپ کی شدت سے بچاؤ کے لیے بھی چھتریاں بہت مفید ثابت ہوتی ہیں۔ اس لیے موجد حضرات اور ٹیکنالوجی کے بڑے ادارے جدید چھتریاں بنانے کے کاموں میں دن رات جتے ہوئے ہیں۔ اسی سلسلے میں کک اسٹارٹر پروجیکٹ کے تحت ایسی چھتریاں بنائی گئی ہیں جو ہوائی مدد سے آپریٹ ہوتی ہیں۔ اسے ’’ایئر ایمبریلا‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا راڈ موٹر سے چلتا ہے جو ایک لیتھیم بیٹری چلاتی ہے اور اس موٹر کے ساتھ پنکھا نصب ہوتا ہے۔ یہ پنکھا برستی بارش کی رم جھم کو روکتا ہے۔
یہ چھتری اے بی اور سی ماڈل میں دستیاب ہے۔ ماڈل A کی چھتری خواتین کے لیے ہے، یہ 12 سے 15 منٹ تک بارش کو روک سکتی ہے۔ ماڈل B کی چھتری 30 منٹ تک کام کرتی ہے جب کہ C ماڈل کا دورانیہ اس سے بھی زیادہ ہے، اس کی قیمت 118 ڈالر مقرر ہوتی ہے
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

برطانیہ میں دنیا کا مہنگا اور ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا کروز شپ

Image
کروز شپ میں 5 ہزار 400 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ فوٹو : فائل

لندن: برطانوی شہر ساؤتھ ہمپٹن کے ساحل پر ان دنوں رش لگا ہوا ہے کیونکہ یہاں دنیا کا مہنگا ترین کروز شپ جو لنگر انداز ہوگیا ہے۔
اویسس آف دی سیز ٹائی ٹینک سے 5 گنا بڑا ہے۔ جدید ٹیکنالوجی کا حامل یہ کروز شپ ایک ارب 40 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے 3 سال میں تیار کیا گیا ہے۔ یہ بحری جہاز ایک ہزار 187 فٹ لمبا‘ 72 فٹ اونچا‘ 208 فٹ چوڑا اور 2 لاکھ 25 ہزار ٹن وزنی ہے۔
کروز شپ میں 5 ہزار 400 سے زائد مسافروں کی گنجائش رکھی گئی ہے۔ یہاں شاپنگ مالز‘ ریسٹورینٹ‘ پارک‘ سوئمنگ پول‘ اپارٹمنٹ‘ جاگنگ ٹریکس سمیت سب کچھ ہے اور اس میں سفر کا کم سے کم کرایہ 3 ہزار امریکی ڈالر رکھا گیا ہے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

Image
کراچی کے ماہرین فلکیات نے کیسٹرو ڈوم ٹیلی اسکوپ بنالی جو آسمان پر موجود ہر شے 600 گنا بڑی دکھائی گی




کراچی: چاند ستاروں اور سیاروں کی خوبصورتی نے کراچی کے ماہرین کو اتنا متاثر کیا ہے کہ انھوں نے اپنی نوعیت کی کیسٹروڈوم نامی ٹیلی اسکوپ بنالی ہے۔
اس منفرد ایجاد کے ذریعے آسمان پر موجود ہر شے کو 600 گنا بڑا کر کے دیکھا جا سکے گا۔ کراچی اسٹرونومر سوسائٹی ایک سال کی محنت کے بعد بالآخر ایک منفرد ٹیلی اسکوپ بنانے میں کامیاب ہوئی ہے۔ کیسٹروڈوم نامی اس ایجاد کے ذریعے گھر بیٹھ کر آسمان کی بلندیوں کا نظارا کرنا ممکن ہو سکے گا۔ آسمان کی رعنائیوں اور جگمگاتے ستاروں کی دنیا کو مسخر کرنے کے لیے بنائی جانے والی یہ ٹیلی اسکوپ یونیورسٹی روڈ پر واقع ایک گھر کی چھت پر نصب کی گئی ہے۔ موسمی اثرات سے محفوظ بنانے کے لیے اس کیسٹروڈوم کو باقاعدہ ڈھانپا گیا ہے۔
اسٹرونومر سوسائٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ وہ حکومتی سرپرستی میں پاکستان کی واحد ٹیلی اسکوپ کو عالمی سطح پر متعارف کرانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ اسٹرونومر سوسائٹی نے ایسی ٹیلی سکو پ بنائی ہے جس کے ذریعے آسمان کے خوبصورت مناظر اور چاند ستاروں کے جہاں میں داخل ہونا ممکن ہوسکے گا۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

روبوٹک خلائی لینڈر نے دم دار ستارے کی سطح پراترکرنئی تاریخ رقم کردی
Image
یورپی خلائی مشن روسٹا سے الگ ہونے والے لینڈر نے دم دار ستارے پر اتر کر سائنس کی نئی تاریخ رقم کر دی ہے۔ فوٹو بی بی سی

لندن: خلائی سائنس نے دم دار ستارے کا راز جاننے کے لیے اس کی سطح پر اترنے میں کامیابی حاصل کر لی ہے اور یوں اس کامیاب لینڈنگ سے سائنس کی نئی تاریخ رقم ہوگئی جس سے کائنات کے کئی رازوں سے پردہ اٹھنے کے امکانات پیدا ہوگئے ہیں


یورپی خلائی ایجنسی کے مطابق روبوٹک خلائی لینڈر ’’فلائے روبوٹ دم دار ستارے 67 پی یا چوریوموف پر اترنے کے لیے‘‘ مدارمیں خلائی جہاز روسٹا سے الگ ہونے کے بعد کچھ ہی گھنٹوں بعد دم دار ستارے کی سطح پر اتر گیا ہے اور یوں اسکی ناکامی کے تمام خدشات دم توڑ گئے ۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اب یہ ممکن ہوگیا ہے کہ اس مشن کی بدولت کائنات کے چند اہم پراسرار رازوں سے پردہ اٹھایا جاسکے جو ہمارے شمسی نظام کو بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ اب تک سابقہ مشن میں سے کسی نے بھی دم دار ستارے پر کامیابی سے لینڈگ نہیں کی اس لیے بھی اس کامیابی کو بہت اہم قرار دیا جارہا ہے۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ دم دار ستارے پر لینڈنگ میں جن مشکلات کا سب سے زیادہ سامنا کرنا پڑا وہ وہاں کم کشش ثقل اور 4 کلومیٹر پر موجود برف کے پہاڑتھے۔ اب اس مشن کی تکمیل کے بعد اس آلے سے ایسی تصاویر حاصل ہوں گی جس کی بدولت وہاں موجود برف کے پہاڑوں کے بارے میں جانا جا سکے گا۔
فلائے روبوٹ کو خلائی جہاز روسٹا کے ساتھ جڑے ہوئے دم دار ستارے کی جانب اپنے سفر کی تکمیل میں 10 سال کا عرصہ لگا اور اب وہ اس سے جدا ہوکر دم دار ستارے کی سطح پر پہنچ گیا یہاں سے اس کی واپسی تو ممکن نہیں تاہم اس سے بہت قیمتی معلومات حاصل ہوں گی۔ یہ روبوٹک جہاز نظام شمسی اور دم دار ستارے کی بناوٹ سے متعلق تصاویر ارسال کرے گا۔ اس خلائی روبوٹ کا وزن 220 پاونڈز اور اس کا سائز واشنگ مشین کے برابر ہے۔ اس کے مشن میں سب سے اہم کام دم دار ستارے 67 پی کی تصاویر کا حصول اور دیگر تجربات شامل ہیں۔
پرامید ہونے کے باوجود سائنسدان اس خدشے کا اظہار بھی کر رہے تھے کہ سطح پر اترتے وقت روبوٹ کئی جمپ لے سکتا ہے جس اس کے فلائی وہیل کمزور پو سکتے ہیں لیکن کامیابی سے لینڈنگ سے سائنسدانوں کے چہرے خوشی سے جگمگا اٹھے ہیں۔ یورپی اسپیس ایجنسی کا کہنا ہے کہ اس روبوٹ پر 7 کیمرے نصب کئے گئے ہیں، یہ لینڈر ایک سال تک دم دار ستارے پر تحقیقی کام کرے گا، مشن مینجر فریڈ جینسن کا کہنا تھا کہ اگرچہ اس مشن کےدوران کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کا کہنا تھا کہ دم دار ستارے اور زمین کےدرمیان 51 کروڑ کلو میٹر کا فاصلہ ہے اس لیے ریڈیو کمانڈز کو اسپیس کرافٹ تک پہنچنے میں نصف گھنٹہ درکار ہوتا ہے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

خبردار دبئی کی ٹرام سے دور رہیں!
Image
اندازہ ہے کہ روزانہ 27 ہزار افراد اس ٹرام سروس سے فائدہ اٹھائیں گے

متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں بدھ سے ساڑھے دس کلومیٹر طویل ٹرام سروس کا آغاز ہوگیا ہے اور اطلاعات کے مطابق اسے حادثات سے بچانے کے لیے 150 پولیس افسران اور 64 سپیڈ کیمروں کی مدد لی جائے گی۔
12 نومبر سے عوام کے لیے کھولی جانے والی ٹرام شہر میں 14 مختلف سٹیشنوں پر رکے گی۔
مقامی اخبار کے مطابق دبئی پولیس نے شہر میں گاڑیاں چلانے والے افراد کو تنبیہ کی ہے کہ اگر شہر کی سڑکوں پر ٹرام کے راستے پر واقع 30 جنکشنوں میں سے کسی پر بھی وہ اس سے تصادم کا باعث بنے اور انھیں 30 ہزار درہم تک جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
ڈرائیور حضرات کے علاوہ سائیکل سواروں اور راہ گیروں کو بھی خبردار کیا گیا ہے کہ وہ ٹرام کے راستے کے قریب محتاط رہیں۔
دبئی کی روڈز اینڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق ٹرام لائن عبور کرنے کے مقررہ مقامات کے علاوہ کہیں اور سے اسے پھلانگنے پر ایک ہزار درہم جرمانہ ہوگا۔
ادارے کے اہلکار مطع بن عبیدی کے مطابق لوگ ’ممنوعہ علاقوں میں داخل نہ ہوں کیونکہ ٹرام انھیں بچانے کے لیے اپنا راستہ تبدیل نہیں کر سکتی۔‘
گلف نیوز کے مطابق دبئی میں چلائی جانے والی ٹرام میں مرد و خواتین کے لیے الگ الگ جگہ ہوگی۔ اس کے علاوہ ’گولڈ کلاس‘ مسافروں کے لیے بھی الگ ڈبہ مخصوص کیا گیا ہے۔
اندازہ ہے کہ روزانہ 27 ہزار افراد اس سروس سے فائدہ اٹھائیں گے۔
ایسی ہی ایک ممکنہ مسافر میری سیبریٹلز نے خلیج ٹائمز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’میں یقیناً ٹرام پر جتنا ممکن ہوا سفر کروں گی۔ یہ ٹریفک جام میں پھنسے رہنے سے تو کہیں بہتر ہے۔‘
خیال رہے کہ دبئی میں ٹریفک جام ایک بہت بڑا مسئلہ ہیں اور اس مسئلے کے لیے حل کے لیے حکام ٹرام سے قبل میٹرو ٹرین بھی چلا چکے ہیں جس پر عوام کی بڑی تعداد سفر کرتی ہے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

ہالینڈ میں شمسی توانائی کے پینل سے تیاردنیا کی پہلی سڑک
Image

ایمسٹرڈیم: سائیکل کا سفر کتنا خوبصورت، آرام دہ اور پرسکون ہو سکتا ہے اس کا تصور کریں اور پہنچ جائیں ہالینڈ جہاں سائیکل سواروں کے لیے دنیا کی پہلی شمسی توانائی کے پینل سے سڑک تیار کی گئی ہے آپ سائیکل یہاں لائیں اور بغیر توانائی صرف کئے اسے دوڑائیں۔
ہالینڈ کا شمار دنیا کے سب سے زیادہ سائیکل دوست ممالک میں ہوتا ہے یہاں ایک کروڑ 80 لاکھ سائیکلیں سڑکوں پر دوڑتی ہیں لیکن اب ایمسٹرڈم میں سائیکل سواروں کو مزید سہولت اور آسانی کے لیے ایک ایسی سڑک تعمیر کی گئی ہے جو شمسی توانائی کی طاقت جمع کرنے کی بھر پورصلاحیت رکھتی ہے اور اسے ’’سولا روڈ‘‘ کا نام دیا گیا ہے جب کہ اس کی لمبائی 70 میٹر ہے، اپنی نوعیت اس پہلی سڑک کی تعمیر کا منصوبہ 2009 میں ڈچ ریسرچ انسٹیٹیوٹ ٹی این او نے پیش کیا، سڑک پر لگائے گئے پاور جنریٹر کو کرسٹلین سیلیکون کی 8.2بائی 11.5 فٹ کی کنکریٹ سلیب سے تیار کیا گیا ہے جب کہ اس کو ایک سینٹی میٹر شیشے کی 3 تہوں سے ڈھانپا گیا ہے۔
سڑک کوتھوڑا سا خم دیا گیا ہے تاکہ بارش کا پانی نہ ٹھہر سکے اور مٹی سے اس کی سطح کو بآسانی صاف کی جاسکے گا تاکہ سورج کی روشنی پوری طر ح سسٹم تک پہنچ سکے۔ ریسچرز کا کہنا تھا کہ یہ سڑک ماحول دوست ہے اس کی بدولت آلود گی میں بھی کمی آئے گی، یہاں ایک دن میں 2 ہزار سائیکل سوار سفر کریں گے اور اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو ایسی ہی لینز بائیکس کے لیے بھی تعمیر کی جائیں گی جب کہ سائیکل سواروں کا کہنا تھا کہ انہیں یہاں سائیکل کا سفر انتہائی شاندار اور آرام دہ لگا۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

یو ایس بی ہے بہت خطرناک

Image
یو ایس بی کے ذریعے ہیکنگ بہت آسان، انکشاف پر دنیا پریشان۔ فوٹو : فائل

یوایس بی یعنی Universal Serial Bus کی ضرورت ہر اس شخص کو پڑتی ہے جو کمپیوٹر استعمال کرتا ہے۔ یو بی ایس کو مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فلاپی ڈسک کے مقابلے میں یوایس بی کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا زیادہ آسان اور تیزرفتار ہے۔
تاہم یہ امر ہر یوزر کے لیے تشویش ناک ہوگا کہ آسانی فراہم کرنے اور وقت بچانے والی یوایس بی آپ کے کمپیوٹر کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔
گذشتہ دنوں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی Black Hat Hackers Conference کے دوران جرمن محققین نے یوایس بی چپ میں وائرس اور مال ویئر کی نشان دہی کرکے ساری دنیا کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔
کانفرنس کے موقع پر کیے جانے والے تجربات میں وائرس کا شکار ایک یوایس بی کو جب کمپیوٹر سے لگایا گیا تو کمپیوٹر نے اسے بہ طور کی بورڈ پہچانا۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ یوایس بی میں موجود وائرس آپ کے کمپیوٹر کی دبائی جانے والی ہر ’’کی‘‘ کا حساب رکھ سکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف آپ کی ذاتی معلومات بل کہ خفیہ ترین پاس ورڈز بھی بغیر کسی تگ ودو کے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
مزید خطرناک بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اینٹی وائرس ایسی یوایس بی کو شناخت نہیں کرسکتا، چناں چہ یوزر کو کبھی بھی اپنے کمپیوٹر کے ہیک ہوجانے کا پتا نہیں چلے گا۔
فی الوقت یوایس بی کے ذریعے ہیکنگ کا کوئی توڑ دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ جب تک اس کا توڑ دریافت نہیں کیا جاتا آپ اپنے کمپیوٹر میں یو ایس بی لگانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیجیے۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

So drink giraffe.. Sobhan Allah

Image
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

Image
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=
User avatar
Active2u™
Moderator
Moderator
Posts: 8633
Joined: 19 Jun 2013, 3:41 pm
Location: ║█║GOLDEN FORUM║█║
Has thanked: 102 times
Been thanked: 70 times

Re: دلچسپ و عجیب

Post by Active2u™ »

ایسے حیرت انگیز’’دستانے‘‘ جسے پہن کرانسان بغیر کسی مدد کے دیوار پر چڑھ سکتا ہے
Image
لندن میں ایک شخص نے ان دستانوں کو پہن کر100 بار سے زائد باربغیر کسی رکاوٹ کے شیشے کی دیوارپرچڑھ کرلوگوں کو حیران کردیا۔ فوٹو فائل

لندن: انسان کی ہمیشہ سے کچھ ایسا کرنے کی کوشش رہی جس کو کرکے وہ منفرد نظر آئے اوراسی ہی خواہش کو مد نظررکھنے ہوئے اسپائڈر مین جیسی فلمیں تخلیق کی گئیں لیکن اب انسان کا اسپائڈر مین بننے کا خواب حقیقت کر روپ دھارنے لگا ہے کیوں کہ برطانیہ میں ایسے دستانے تیار کر لیے گئے ہیں جسے پہن کر شیشے جیسی شفاف دیواروں پر بھی بغیر کسی مدد کے چڑھنا ممکن ہوگیا ہے۔
برطانیہ کی اسٹینڈ فورڈ یونیورسٹی میں تیارکردہ سیلیکون کے ان دستانوں کو لندن میں ایک شخص نے پہن کرتیزی سے شیشے کی دیوار پر چڑھ کر اس کی کامیابی کا ثبوت بھی فراہم کردیا، اس شخص نے ان دستانوں کو پہن کر 100 بار سے زائد بار بغیر کسی رکاوٹ کے شیشے کی دیوار پر چڑھا اور دیکھنے والوں کو یوں لگا جیسے حقیقی اسپائڈر مین زمین پر اتر آیا ہو، ان دستانوں کو دیوار پر چپکانے والی قوت اور مالکیول کے درمیان استعمال کیا گیا جسے بین ڈر والز فورس کہا جاتا ہے اور یہی وہ چیز ہے جس کی وجہ سے چھپکلی دیوار پر تیزی سے چڑھتی چلی جاتی ہے، حالانکہ یہ قوت چھپکلی میں بہت کمزور ہوتی ہے تاہم اس کے پنجوں لگے انتہائی باریک بال اس کو کئی گنا بڑھا دیتے ہیں جس کے باعث وہ دیوار کے ساتھ مضبوطی سے چپکی رہتی ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس طریقے سے فوجیوں کے لیے ایسی اشیا تیار کی جاسکیں جس کی مدد سے وہ بغیر کسی رسی اور سیڑھی کے دیواروں پر چڑھ سکیں۔
=@knowledge will give you power but character will give you respect@=

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot], User avatarYandex [Bot] and 4 guests