افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹی

Previous topicNext topic
User avatar
Papu
Moderator
Moderator
Posts: 8286
Joined: 19 Jun 2013, 5:51 pm
Been thanked: 38 times

افغانستان اور سری لنکا کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لئے 14 رکنی ٹی

Post by Papu »

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان اور رسی لنکا کے خلاف متحدہ عرب امارات میں 8 سے 13 دسمبر تک کھیلی جانے والے تین میچوں کی سیریز کے لئے 14 رکنی قومی سکواڈ کا اعلان کردیا۔ شعیب ملک، ناصر جمشید اور عبدالرحمان سلیکشن کمیٹی کا اعتماد حاصل نہیں کرسکے جبکہ شرجیل خان اور حارث سہیل سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔ سپن بائولر سعید اجمل نجی مصروفیات کی بنا پر افغانستان کے خلاف کھیلے جانے والے واحد ٹونٹی میچ کے لئے دستیاب نہیں ہونگے۔ افغانستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ 8 دسمبر کوجبکہ سری لنکا کے خلاف دو ٹی ٹونٹی میچز 11 سے 13 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ قومی سکواڈ میں محمد حفیظ (کپتان)، احمد شہزاد، شرجیل خان، صہیب مقصود، عم امین، عمر اکمل (وکٹ کیپر)، ذوالفقار بابر، شاہد آفریدی، بلاول بھٹی، جنید خان، سہیل تنویر، انور علی، سعید اجمل اور حارث سہیل شامل ہیں۔ پاکستان ٹیم سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے 5 دسمبر کو امارات روانہ ہوگی۔
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot], User avatarYandex [Bot] and 6 guests