لاہور......پاکستان کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین یونس خان نے ون ڈے کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے امکان کو رد کرتے ہو ئے کہا ہے کہ مصباح الحق کی جانب سے ریٹائرمنٹ کے موقع پر ہمیں مصباح الحق کو سراہنا چاہیے ،اس کو اتنی ہی عزت ملنی چاہیےجتنی انکی وجہ سےپاکستان کو ملی،قذافی اسٹیڈیم لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ مصباح الحق نے ٹیم کو مستحکم کیا،شاہد آفریدی اپنے زمانے میں ٹیم میں مضبوطی لائے ،میری رائے ہے کہ ہمیں ان کو سراہنا چاہیے،کسی کھ؛اڑی کی ریٹائرمنٹ کو متنازع نہیں بنانا چاہیے ۔ان کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہو گی اگر میں نمبر3 یا اوپر کے نمبر پرجاکر کھیل سکوں ۔ورلڈ کپ میں پاکستان کی جیت کے امکان پر یونس خان کا کہنا تھا کہ کسی بھی ٹیم کے جیتنے کی کوئی گارنٹی نہیں ،جتنے چانس آسٹریلیا کے پاس ہیں اتنے ہی پاکستان کے پاس بھی ہیں،ہمیں ایک ٹیم بن کر کھیلنا ہے،کوئی بھی ٹیم ایک بن کر کھیلتی ہے تو جیتنے کےزیادہ امکانات ہوتےہیں۔