لاہور (قدرت نیوز ) نجی ٹی وی چینل کے پروگرام اختلافی نوٹ کے میزبان بابر اعوان نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ سکواڈ میں ڈی کیٹیگری کے 9 کھلاڑیوں کو سفارش پر سکواڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ اے کیٹیگری کے صرف 3 کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ روزانہ کی بنیاد پر ان کھلاڑیوں پر لاکھوں روپے خرچ کیے جاتے ہیں جبکہ ٹیم سکواڈ کو روزانہ کی بنیاد پر ایک لاکھ روپے دیے جاتے ہیں ۔بابر اعوان کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پی سی بی نے 2 سال میں 2 ارب 22 کروڑ روپے کے دورے کیے ہیں جبکہ دوروں کی تفصیلات بتاتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پی سی بی کی جانب سے کیے گئے 2013 ءکے دوروں پر 26 کروڑ ، 2014 ءمیں 22 کروڑ 14 لاکھ جبکہ 2015 ءمیں ابھی دو ماہ میں 55 لاکھ روپے خرچ کیے جا چکے ہیں۔انہوں نے مزید بتایا کہ ٹیم کے ساتھ پی سی بی کے وکیل کو بھی دوروں پر بھیجا جاتا ہے جبکہ ان افراد کو بھی بھیجا جاتا ہے جن کا ٹیم کے ساتھ میچ کے دوران کوئی کام بھی نہیں ہوتا انہوں نے مزید اعداد و شمار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں ورلڈ کپ کھیلنے کی تیاری کے لیے 4 ارب 28 کروڑ روپے خرچ کیے گئے ہیں جبکہ ایک میچ میں محض ایک سکور پر 4 آﺅٹ ہونے والے کھلاڑیوں نے کروڑوں روپے ضائع کر دیے۔انہوں نے مزید بتایا کہ پی سی بی کی جانب سے اے کیٹیگری کے کھلاڑیوں کو ماہانہ ساڑھے 4 لاکھ روپے وظیفہ دیا جاتا ہے جبکہ اچھا کھیل پیش کرنے پر بے پناہ انعامات سے بھی نوازا جاتا ہے جبکہ سنچری سکور کرنے پر 3 لاکھ اور ڈبل سنچری کرنے پر 5 لاکھ روپے دیے جاتے ہیں لیکن اس کے باوجود قوم کے ساتھ مذاق کیا جا رہا ہے اور قومی ٹیم کے کپتان بھی اپنے ساتھ ہارا ہوا لشکر ساتھ لے کر گئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ اگر اتنا پیسہ کسی اور ٹیم پر لگایا جاتا تو وہ دنیا کی بہترین ٹیم ہوتی لیکن ہمارے ملک میں ٹیم نہ صرف قوم کے ساتھ مذاق کر رہی ہے بلکہ ملک کے لیے شرمندگی کا باعث بھی بن رہی ہے
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV