تھری جی اور فور جی میں عدم وارد ٹیلی کام کا مستقبل کیا ہوگا

Previous topicNext topic
-=akhtarstar=-
Registered Member
Registered Member
Posts: 206
Joined: 17 Aug 2013, 1:30 pm

تھری جی اور فور جی میں عدم وارد ٹیلی کام کا مستقبل کیا ہوگا

Post by -=akhtarstar=- »

Image
وارد کے صارفین اسوقت شدید غصے اور پریشانی میں مبتلا ہیں۔ وہ جاننا چاہتے ہیں کہ اب کیا فیصلہ لیا جائے؟
مصنف : علی چوہدری
’’وارد‘‘ٹیلی کام کے صارفین تھری جی اور فور جی نیلامی پر کمپنی کی عدم شرکت پر بہت غصے میں ہیں،اور پریشان بھی ہیں۔ ہر کسی کا ایک ہی سوال ہے کہ وارد کا مستقبل کیا ہے؟ اور کیا اسوقت وارد کو چھوڑ کر زونگ ، یو فون، ٹیلی نار یا موبائل لنک کا نیا کنیکشن حاصل کر لینا چاہئے؟
وارد ٹیلی کام اسوقت شدید مالی بحران میں مبتلا ہے، اور خراب ترین سابقہ اعلیٰ قیادت کی وجہ سے اسے یہ دن دیکھنا نصیب ہوا کہ وہ اس نیلامی سے میلوں دور نظر آئی۔ وارد کے پاس اسوقت ایک انتہائی اچھا اور جدید نیٹ ورک موجود ہے، لیکن قیادت کی نا اہلی کی وجہ سے صارفین کی تعداد سب سے کم ہے۔ لیکن حیرت انگیز طور پر اسکے پوسٹ پیڈ صارفین کی تعداد بہت زیادہ ہے، جو اسکے منافع کا مرکزی ذریعہ ہیں۔
نیلامی کی تاریخ کے اعلان کے بعد وارد کی اعلیٰ قیادت نے ابو ظہبی میں موجود مالکان سے ملاقات کی تو انہوں نے اس بھاری نیلامی میں شرکت سے معذرت کر لی۔ اور اس ڈوبتے جہاز پر مزید پیسے لگانے سے انکار کر دیا۔
وارد کے اندرونی ذرائع کے مطابق کمپنی نے اس صورتحال پر قابو پانے کیلئے تھری جی، اور فور جی سے بھی جدید ٹیکنالوجیLTE 4Gکو چپکے سے لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی انتہائی تیز رفتار انٹرنیٹ فراہم کرے گی، لیکن اسکے لئے ضروری ہے کہ صارف کے پاس مہنگیLTEڈیوائس بھی موجود ہو۔ ذرائع کے مطابق وارد نے اس سلسلے میں سامسنگ سے بات بھی کر لی ہے کہ سامسنگ اپنے سمارٹ فونز’’ وارد‘‘ کو کم قیمت پر فراہم کرے۔ وارد کے پاس1800MHZکا لائسنس موجود ہے، اور وارد اس لائسنس پر کسی بھی وقتLTEشروع کرسکتا ہے۔یہ خبریں جیسے ہی عام ہوئیں پی ٹی اے بھی حرکت میں آگیااور وارد کو آڑھے ہاتھوں لیا۔پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نیکسٹ جنریشن موبائل سروس ایوارڈ میں شرکت کیے بغیر ایل ٹی ای سروس کی تعیناتی کی اجازت حاصل کرنا جتنا آسان لگتا ہے اتنا ہے نہیں!!!۔
اتھارٹی کی طرف سے بیان میں بتایا گیا ہے کہ چیئر مین پی ٹی اے ڈاکٹر اسماعیل شاہ نے پاکستان میں وارد ٹیلی کوم کے سی ای او مسٹر منیر فاروقی سے ملاقات کی ہے۔اور نیکسٹ جنریشن موبائل سروس ایوارڈ میں شرکت کے بغیر وارد ٹیلی کام کاLTE 4Gسروس کو لانچ کرنے کی اطلاعات بارے میں بات کی۔
وارد کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وارد اس سروس کو فوری طور پر لانچ کرنے کا ارادہ نہیں رکھتا ہے۔منیر فاروقی نے کہا کہ مارکیٹ کے ساتھ مقابلے میں رہنے کے لیے وارد تمام اختیارات کو استعمال کرے گا۔وارد کے پاس موجودہ لائسنس غیر جانبدار ٹیکنالوجی کا ہے۔تاہم انہوں نے یقین دہانی کروائی ہے کہ لائسنس کے مطابق پی ٹی اے کے قواعد و ضوابط، ضروریات اور اجازت کو دھیان میں رکھا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ کمپنی کہ ہمیشہ سے کوشش رہی ہے کہ وہ اپنے موبائل صارفین کو بہترین سروس مہیا کریں اور ان کی کمپنی اس میں مزید بہتری لانے کی بھی کوشش کر رہی ہے۔
چیئر مین پی ٹی اے نے بتایا کہ موجودہ لائسنس پر4Gاور ایل ٹی ای سروس کی کو پیش کرنے کے لیے لائسنس کے مطابق ایک باقاعدہ عمل سے گزرنا ہوگا اس کے علاوہ مکمل کوریج ور سروس کی کوالٹی کی یقین دہانی بھی کروانی ہوگی۔
وارد کے صارفین اسوقت مایوس ضرور ہیں، اور بد دل بھی، لیکن اُمید ہے کہ اگلے چند دنوں تک وارد کی طرف سے انہیں کوئی خوشخبری موصول ہو جائے۔ کیونکہ وارد ابو ظہبی گروپ کی ملکیت ہے، اور وہ اسوقت پاکستان میں سب سے بڑا غیر ملکی سرمایہ کار ہے، اور اگر ابو ظہبی کی طرف سے پاکستانی حکومت پر اس سروس کے شروع کرنے پر دباؤ ڈالا جائے گا تو یقینا حکومت اس پر نظر ثانی ضرور کرے گی۔ کیونکہ وارد کے پاس پہلے ہی اسLTEٹیکنالوجی کا لائسنس موجود ہے۔
ONLY PRESS THANKX
Previous topicNext topic

Who is online

Users browsing this forum: No User AvatarClaude [Bot], User avatarGoogle Adsense, No User AvatarPetal [Bot], No User AvatarSemrush [Bot], No User Avatartrendiction [Bot] and 16 guests