یونہی بے سبب نہ پھرا کرو، کوئی شام گھر بھی رہا کرو
وہ غزل کی سچی کتاب ہے ، اسے چپکے چپکے پڑھا کرو
کوئی ہاتھ بھی نہ ملائیگا، جو گلے ملو گے تپاک سے
یہ نئے مزاج کا شہر ہے ، ذرا فاصلے سے ملا کرو
ابھی راہ میں کئی موڑ ہیں، کوئی آئے گا کوئی جائے گا
تمھیں جس نے دل سے بھلا دیا ، اسے بھولنے کی دعا کرو
مجھے اشتہار سی لگتی ہیں، یہ محبتوں کی کہانیاں
جو کہا نہیں وہ سنا کرو ، جو سنا نہیں وہ کہا کرو
یہ خزاں کی زرد سی شام میں، جو اُداس پیڑ کے پاس ہے
یہ تمہارے گھر کی بہار ہے،اسے آنسووں سے “ہرا” کرو
کبھی حسنِ پردہ نشیں بھی ہو ، ذرا عاشقانہ لباس میں
جو میں بن سنور کے کہیں چلوں ، میرے ساتھ تم بھی چلا کرو
نہیں بےحجاب وہ چاند سا ، کہ نظر کا کوئی اثر نہیں
اسے اتنی گرمیِ شوق سے بڑی دیر تک نہ “تکا” کرو
- بشیر بدر-
Ghazal
- Muhammad ayaz
- Moderator
- Posts: 8680
- Joined: 17 Jun 2013, 12:44 am
- Location: QUETTA PAKISTAN
- Has thanked: 2540 times
- Been thanked: 3478 times
Ghazal
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
- Muhammad ayaz
- Moderator
- Posts: 8680
- Joined: 17 Jun 2013, 12:44 am
- Location: QUETTA PAKISTAN
- Has thanked: 2540 times
- Been thanked: 3478 times
Re: Ghazal
دل عشق میں بے پایاں، سودا ہو تو ایسا ہو
دریا ہو تو ایسا ہو، صحرا ہو تو ایسا ہو
اک خال سویدا میں، پہنائی دو عالم
پھیلا ہو تو ایسا ہو، سمٹا ہو تو ایسا ہو
اے قیس جنوں پیشہ، انشا کو کبھی دیکھا؟
وحشی ہو تو ایسا ہو، رسوا ہو تو ایسا ہو
دریا بہ حباب اندر، طوفاں بہ سحاب اندر
محشر بہ حجاب اندر، ہونا ہو تو ایسا ہو
ہم سے نہیں رشتہ بھی، ہم سے نہیں ملتا بھی
ہے پاس وہ بیٹھا بھی، دھوکا ہو تو ایسا ہو
وہ بھی رہا بیگانہ، ہم نے بھی نہ پہچانا
ہاں اے دل دیوانہ، اپنا ہو تو ایسا ہو
اس درد میں کیا کیا ہے، رسوائی بھی لذت بھی
کانٹا ہو تو ایسا ہو، چبھتا ہو تو ایسا ہو
ہم نے یہی مانگا تھا، اس نے یہی بخشا ہے
بندہ ہو تو ایسا ہو، داتا ہو تو ایسا ہو
ابن انشاء
دریا ہو تو ایسا ہو، صحرا ہو تو ایسا ہو
اک خال سویدا میں، پہنائی دو عالم
پھیلا ہو تو ایسا ہو، سمٹا ہو تو ایسا ہو
اے قیس جنوں پیشہ، انشا کو کبھی دیکھا؟
وحشی ہو تو ایسا ہو، رسوا ہو تو ایسا ہو
دریا بہ حباب اندر، طوفاں بہ سحاب اندر
محشر بہ حجاب اندر، ہونا ہو تو ایسا ہو
ہم سے نہیں رشتہ بھی، ہم سے نہیں ملتا بھی
ہے پاس وہ بیٹھا بھی، دھوکا ہو تو ایسا ہو
وہ بھی رہا بیگانہ، ہم نے بھی نہ پہچانا
ہاں اے دل دیوانہ، اپنا ہو تو ایسا ہو
اس درد میں کیا کیا ہے، رسوائی بھی لذت بھی
کانٹا ہو تو ایسا ہو، چبھتا ہو تو ایسا ہو
ہم نے یہی مانگا تھا، اس نے یہی بخشا ہے
بندہ ہو تو ایسا ہو، داتا ہو تو ایسا ہو
ابن انشاء
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
- Muhammad ayaz
- Moderator
- Posts: 8680
- Joined: 17 Jun 2013, 12:44 am
- Location: QUETTA PAKISTAN
- Has thanked: 2540 times
- Been thanked: 3478 times
Re: Ghazal
نہ شب و روز ہی بدلے ہیں نہ حال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
ہم کہ دونوں کے گرفتار رہے، جانتے ہیں
دامِ دنیا سے کہیں زلف کا جال اچھا ہے
میں نے پوچھا تھا کہ آخر یہ تغافل کب تک؟
مسکراتے ہوئے بولے کہ سوال اچھا ہے
دل نہ مانے بھی تو ایسا ہے کہ گاہے گاہے
یارِ بے فیض سے ہلکا سا ملال اچھا ہے
لذتیں قرب و جدائی کی ہیں اپنی اپنی
مستقل ہجر ہی اچھا نہ وصال اچھا ہے
رہروانِ رہِ اُلفت کا مقدر معلوم
ان کا آغاز ہی اچھا نہ مال اچھا ہے
دوستی اپنی جگہ، پر یہ حقیقت ہے فراز
تیری غزلوں سے کہیں تیرا غزال اچھا ہے
کس برہمن نے کہا تھا کہ یہ سال اچھا ہے
ہم کہ دونوں کے گرفتار رہے، جانتے ہیں
دامِ دنیا سے کہیں زلف کا جال اچھا ہے
میں نے پوچھا تھا کہ آخر یہ تغافل کب تک؟
مسکراتے ہوئے بولے کہ سوال اچھا ہے
دل نہ مانے بھی تو ایسا ہے کہ گاہے گاہے
یارِ بے فیض سے ہلکا سا ملال اچھا ہے
لذتیں قرب و جدائی کی ہیں اپنی اپنی
مستقل ہجر ہی اچھا نہ وصال اچھا ہے
رہروانِ رہِ اُلفت کا مقدر معلوم
ان کا آغاز ہی اچھا نہ مال اچھا ہے
دوستی اپنی جگہ، پر یہ حقیقت ہے فراز
تیری غزلوں سے کہیں تیرا غزال اچھا ہے
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
- Muhammad ayaz
- Moderator
- Posts: 8680
- Joined: 17 Jun 2013, 12:44 am
- Location: QUETTA PAKISTAN
- Has thanked: 2540 times
- Been thanked: 3478 times
Re: Ghazal
رات بھر جاگتا ہی رہتا ہوں
کچھ نہ کچھ سوچتا ہی رہتا ہوں
میری منزل کوئی نہیں پھر بھی
راستہ پُوچھتا ہی رہتا ہوں
اپنی تعمیر دن میں کرتا ہوں
رات بھر ٹوٹتا ہی رہتا ہوں
تجھ سے باتیں ہزار کرنی ہیں
پر تجھے دیکھتا ہی رہتا ہوں
کوئی گوہر بھی مل ہی جائے گا
خاک تو چھانتا ہی رہتا ہوں
اپنے عیبوں پہ ہے نظر باقی
آئینہ دیکھتا ہی رہتا ہوں
کچھ نہ کچھ سوچتا ہی رہتا ہوں
میری منزل کوئی نہیں پھر بھی
راستہ پُوچھتا ہی رہتا ہوں
اپنی تعمیر دن میں کرتا ہوں
رات بھر ٹوٹتا ہی رہتا ہوں
تجھ سے باتیں ہزار کرنی ہیں
پر تجھے دیکھتا ہی رہتا ہوں
کوئی گوہر بھی مل ہی جائے گا
خاک تو چھانتا ہی رہتا ہوں
اپنے عیبوں پہ ہے نظر باقی
آئینہ دیکھتا ہی رہتا ہوں
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
- Muhammad ayaz
- Moderator
- Posts: 8680
- Joined: 17 Jun 2013, 12:44 am
- Location: QUETTA PAKISTAN
- Has thanked: 2540 times
- Been thanked: 3478 times
Re: Ghazal
شام سے آنکھ میں نمی سی ہے
آج پھر آپ کی کمی سی ہے
دفن کردو ہمیں کہ سانس ملے
نبض کچھ دیر سے تھمی سی ہے
کون پتھّرا گیا ہے آنکھوں میں
برف پلکوں پہ کیوں جمی سی ہے
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر
اس کی عادت بھی آدمی سی ہے
کوئی رشتہ نہیں رہا پھر بھی
ایک تسلیم لازمی سی ہے
آئیے راستے الگ کر لیں
یہ ضرورت بھی باہمی سی ہے
شاعر : گلزار
آج پھر آپ کی کمی سی ہے
دفن کردو ہمیں کہ سانس ملے
نبض کچھ دیر سے تھمی سی ہے
کون پتھّرا گیا ہے آنکھوں میں
برف پلکوں پہ کیوں جمی سی ہے
وقت رہتا نہیں کہیں ٹک کر
اس کی عادت بھی آدمی سی ہے
کوئی رشتہ نہیں رہا پھر بھی
ایک تسلیم لازمی سی ہے
آئیے راستے الگ کر لیں
یہ ضرورت بھی باہمی سی ہے
شاعر : گلزار
OCTAGON SF-8008 4K UHD TWIN S2X
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
ICONE IRON PRO 4K UHD
FUNNY BOX
SONY 65 INCH 80J 4K ANDROID TV
Who is online
Users browsing this forum: Claude [Bot],
Yandex [Bot] and 12 guests