پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے دورہ بنگلہ دیش کیلئے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس کے تحت سعید اجمل، محمد حفیظ کو تینوں فارمیٹ کی ٹیم میں شامل کر لیا گیا ہے جبکہ عمر اکمل، ناصر جمشید کی چھٹی کر دی گئی ہے اور احمد شہزاد کو بھی صرف ٹی 20 سکواڈ میں ہی شامل کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر ہارون الرشید نے سکواڈ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ بنگلہ دیش کا دورہ بہت اہم ہے اور اس میں نوجوان کھلاڑیوں کو بھی موقع دیا جا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کا انتخاب بہت سوچ سمجھ کر کیا گیا ہے اور کھلاڑی پاکستان کیلئے کھلتے ہوئے ذاتی مفادات کو دور رکھیں۔ ہارون الرشید نے کہا کہ کھیل کے تینوں طرز میں ٹیم کی رینکنگ بہتر ہے اور اب ٹیم کو ڈسپلن میں رکھتے ہوئے جیت پر نظر رکھنا ہے۔ چیف سلیکٹرز نے ٹیسٹ سکواڈ کیلئے جن کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان ہے وہ درج ذیل ہیں۔ بابر اعظم، محمد حفیظ، سمیع اسلم، مصباح الحق، اسد شفیق، اظہر علی، یونس خان، حارث سہیل، سعید اجمل، یاسر شاہ، ذوالفقار بابر، سرفراز احمد، وہاب ریاض، جنید خان، سہیل خان اور راحت علی کو منتخب کیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر کے مطابق ون ڈے سکواڈ کیلئے سمیع اسلم، سرفراز احمد، محمد حفیظ، اسد شفیق، فواد عالم، اظہر علی، محمد رضوان، حارث سہیل، صہیب مقصود، سعید اجمل، یاسر شاہ، وہاب ریاض، راحت علی، احسان عادل اور سہیل خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ دورہ بنگلہ دیش کے دوران 2 ٹی 20 میچز کیلئے احمد شہزاد، سرفراز احمد، محمد حفیظ، مختار احمد، صہیب مقصود، حارث سہیل، محمد رضوان، سعید اجمل، شاہد آفریدی، سہیل تنویر، سعد نسیم، وہاب ریاض، سہیل خان، عمر گل، جنید خان کو منتخب کیا گیا ہے۔ حالیہ ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی دکھانے والے یونس خان کو ون ڈے ٹیم سے آﺅٹ کر دیا گیا ہے تاہم ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے جبکہ احمد شہزاد کو بھی ون ڈے اور ٹیسٹ سکواڈ سے باہر کر دیا گیا ہے تاہم ٹی 20 سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ ورلڈکپ 2015ءمیں متاثرکن کارکردگی نہ دکھانے والے عمر اکمل کو تینوں فارمیٹ کی تینوں میں منتخب نہیں کیا گیا ہے اور قومی ٹیم میں ان کی شمولیت کو ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارمنس سے مشروط کر دیا گیا ہے۔ چیف سلیکٹر ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ آٹھ ماہ بعد ٹی 20ورلڈکپ ہے اور اس دوران پاکستان نے 17 ٹی 20 میچز کھیلنے ہیں اس لئے تمام تر توجہ اس فارمیٹ پر ہے تاکہ ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کی جا سکے۔ احمد شہزاد سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وہ ایک اچھا کھلاڑی ہے تاہم اسے اپنے کھیل اور رویے میںبہتری لانا ہو گی۔
pcb announced team for bangladesh tour
Who is online
Users browsing this forum: Claude [Bot],
DavidMcKay,
Yandex [Bot] and 195 guests