پرانے دور کا انسان ویرانوں، بیابانوں سے خوف کھاتا تھا۔ دہشت کی علامت نادیدہ قوتوں کا مسکن جان کر دور بھاگتا تھا۔ لیکن آج کا انسان اس کے برعکس ہے، آبادی سے دور بیابانوں ویرانوں میں جانے کیلئے بیتاب رہتا ہے۔ تلاشنے، کھوجنے اور تجسس کی خاطر ریاضت کرنے، منت ماننے اوربعض خدا کا عرفان حاصل کرنے۔